بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایکلویہ اسکولوں کے طلبہ نے جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات میں رقم کی نئی تاریخ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-14
in قومی خبریں
A A
۲۲ طلبا کو دسویں کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا حکم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی)
ملک کے دور دراز قبائلی علاقوں میں قائم ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے 597 طلبہ نے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسابقتی امتحانات جے ای ای مین، جے ای ای ایڈوانس اور نیٹ 2024-25 میں کامیابی حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک کے کل 230 ایکلویہ ماڈل اسکولوں میں سے 101 اسکولوں کے طلباء نے ان امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ ان اسکولوں میں بارہویں جماعت تک تعلیم فراہم کی جاتی ہے ۔ جے ای ای مین امتحان میں 219 طلبہ ، جے ای ای ایڈوانس میں 34 طلبہ اور نیٹ امتحان میں 344 طلبہ کامیاب ہوئے ۔ اس سے قبل تعلیمی سال 2023-24 میں جے ای ای مین میں 16 اور نیٹ میں 6 طلبہ نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ 2022-23 میں صرف 2 طلبہ جے ای ای مین میں کامیاب ہوئے تھے ۔ قبائلی امور کی وزارت کے مطابق ملک میں 31 جولائی تک کل 722 ایکلویہ اسکولوں کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے 485 اسکول فعال ہیں۔ تعلیمی سال 2024-25 میں 138,336 طلباء نے ان رہائشی اسکولوں میں داخلہ لیا تھا۔ ان اسکولوں کے لیے وزارت نے 68,418 لاکھ روپے کی رقم جاری کی تھی۔ ایکلویہ اسکول منصوبہ کی شروعات 1997-98 میں کی گئی تھی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ایکلویہ اسکول مقامی قبائلی برادریوں کے بچوں کو براہِ راست اعلیٰ معیار کی مفت تعلیم فراہم کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوئے ہیں۔ ان اداروں میں طلبہ کو سی بی ایس ای نصاب کے مطابق تعلیم اپنے ہی ماحول میں حاصل کرنے کا قیمتی موقع ملتا ہے ۔ حکومت کے مطابق، ان اسکولوں میں تمام بنیادی اور جدید سہولتیں بچوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2024-25 میں ان اسکولوں کے طلبہ نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلے کے لیے تاریخ ساز ریکارڈ قائم کیا۔ ان طلباء نے انجینئرنگ اور تکنیکی تعلیم کے لئے جے ای ای میں ریکارڈ وائم کیا، یہ امتحان دو مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے ، جے ای ای مین اور جے ای ای ایڈوانس۔ جے ای ای مین کوالیفائنگ امتحان ہوتا ہے جس میں کامیاب امیدوار جے ای ای ایڈوانس میں بیٹھنے کے اہل بنتے ہیں اور بعد میں آئی آئی ٹی میں داخلہ لیتے ہیں۔ ملک میں اس وقت 23 آئی آئی ٹی ادارے ہیں۔ اسی طرح، نیٹ ایک قومی سطح کا امتحان ہے جس کے ذریعے ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلے دیے جاتے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پٹنہ میں الوداع چاچا’ بمقابلہ ٹائیگر ابھی زندہ ہے ‘ پوسٹر وار شروع

Next Post

ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں جے پی گروپ کے سابق سی ای او منوج گوڑ کو گرفتار کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
بینک منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی کے سرینگر میں۶مقامات پر چھاپے

ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں جے پی گروپ کے سابق سی ای او منوج گوڑ کو گرفتار کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.