بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پٹنہ میں الوداع چاچا’ بمقابلہ ٹائیگر ابھی زندہ ہے ‘ پوسٹر وار شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-14
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

پٹنہ، 13 نومبر (یو این آئی)
بہار اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جہاں سب کی نظریں ووٹوں کی گنتی پر لگی ہیں، وہیں اس سے قبل پٹنہ کی سڑکوں پر پوسٹر وار نے سیاسی ماحول کو گرم کر دیا ہے ۔
مہاگٹھ بندھن (اپوزیشن اتحاد) کے حامیوں نے سڑکوں پر پوسٹر لگائے ہیں جن پر لکھا ہے ‘الوداع چاچا’ جب کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کی جانب سے جواب آیا "ٹائیگر ابھی زندہ ہے !”
11 نومبر کو ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے ایگزٹ پول کے نتائج نے این ڈی اے کی واپسی کے اشارے دیے تھے ۔ اسی دن بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے میڈیا سے کہا کہ "ایگزٹ پول صرف اشارہ ہے ، اصل جیت اس سے بھی بڑی ہوگی۔”
اگلے ہی دن راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو نے اس خوش فہمی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو اسمبلی انتخابات میں بھی ایگزٹ پول بری طرح ناکام رہے تھے اور اس بار بھی اس کی ساکھ مشکوک ہے ۔ انہوں نے سروے میں استعمال ہونے والے سیمپل سائز پر بھی سوال اٹھائے ۔
آر جے ڈی کی اتحادی سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما دھرم ویر یادو نے اکھلیش یادو اور تیجسوی یادو کو مرکزی چہرہ بنا کر پوسٹر لگائے ، جن میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو کارٹون کے روپ میں دکھایا گیا ہے ، اور نیچے لکھا ہے الوداع چاچا’
جواب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے دفتر کے باہر پوسٹر لگایا جس پر لکھا ہے ‘نریندر-نتیش بھائی بھائی’
اسی کے ساتھ پٹنہ کی سڑکوں پر بہار کے سابق وزیر رنجیت سنگھ کے حوالے سے ایک اور پوسٹر لگایا گیا ہے ، جس میں نتیش کمار مسکراتے ہوئے اپنا ہاتھ لہرا رہے ہیں اور نیچے جملہ درج ہے ‘ٹائیگر ابھی زندہ ہے ‘ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔
یہ بات طے ہے کہ انتخاب سے قبل جس نتیش کمار کی صحت پر سوال اٹھائے جا رہے تھے ، وہی ووٹنگ کے وقت سب سے اہم سیاسی چہرہ بن کر ابھرے ۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ بہار میں الزامات اور جوابی حملوں کے درمیاں چاچا جی کو الوداع کہا جائے گا یا پھر ٹائیگر دوبارہ تختِ اقتدار پر براجمان ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ کا انتباہ: ’دہلی کی آلودگی مستقل نقصان پہنچا سکتی ہے

Next Post

ایکلویہ اسکولوں کے طلبہ نے جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات میں رقم کی نئی تاریخ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
۲۲ طلبا کو دسویں کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا حکم

ایکلویہ اسکولوں کے طلبہ نے جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات میں رقم کی نئی تاریخ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.