پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کی خفیہ ایٹمی سرگرمیاں اس کے ماضی کی عکاس ہیں: بھارت

’یہ دہائیوں پر محیط اسمگلنگ، برآمداتی قوانین کی خلاف ورزیوں اور خفیہ شراکت داریوں پر مبنی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, قومی خبریں
A A
’باہمی تجارت پر پاکستانی حکومت میں تضاد ہے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

سرینگر/۷ نومبر
بھارت نے جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی ’خفیہ‘ ایٹمی سرگرمیاں دہائیوں پر محیط اسمگلنگ اور برآمداتی قوانین کی خلاف ورزیوں سے جڑی ہوئی ہیں۔
گزشتہ ہفتے، صدر ٹرمپ نے پاکستان کو ان ممالک میں شامل کیا تھا جو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ بات اس جواز کے طور پر کہی تھی کہ ان کی حکومت تین دہائیوں کے وقفے کے بعد امریکہ کے اپنے ایٹمی اثاثوں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا، ’’خفیہ اور غیر قانونی ایٹمی سرگرمیاں پاکستان کے ماضی سے مطابقت رکھتی ہیں، جو دہائیوں پر محیط اسمگلنگ، برآمداتی قوانین کی خلاف ورزیوں اور خفیہ شراکت داریوں پر مبنی ہے۔‘‘
یہ بیان اس سوال کے جواب میں دیا گیا جو اس حوالے سے پوچھا گیا تھا۔
جیسوال نے کہا ’’بھارت نے ہمیشہ بین الاقوامی برادری کی توجہ پاکستان کے ریکارڈ کے ان پہلوؤں کی جانب مبذول کرائی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا، ’’اسی تناظر میں ہم نے صدر ٹرمپ کے پاکستان کے ایٹمی تجربات سے متعلق تبصرے کو نوٹ کیا ہے‘‘۔
گزشتہ اتوار کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام ’سکسٹی منٹس‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ امریکہ نے گزشتہ تین دہائیوں سے ایٹمی تجربات نہیں کیے، لیکن کئی ممالک، بشمول پاکستان، زیرِ زمین ایٹمی تجربات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ٹرمپ نے کہاتھا’’ہم تجربات کریں گے کیونکہ وہ کر رہے ہیں۔ اور یقینا شمالی کوریا تجربات کر رہا ہے۔ پاکستان بھی تجربات کر رہا ہے۔ وہ آپ کو اس کے بارے میں نہیں بتاتے۔ وہ زمین کے بہت نیچے تجربات کرتے ہیں جہاں کسی کو علم نہیں ہوتا کہ کیا ہو رہا ہے۔ آپ صرف ایک ہلکی سی لرزش محسوس کرتے ہیں‘‘۔تاہم، پاکستان نے ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’’پاکستان نے نہ تو سب سے پہلے ایٹمی تجربات کیے تھے اور نہ ہی وہ دوبارہ سب سے پہلے انہیں شروع کرے گا‘‘۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ دیگر ممالک، جیسے روس اور چین، بھی خفیہ طور پر ایٹمی تجربات کر رہے ہیں جبکہ عوامی سطح پر اس بارے میں کوئی گفتگو نہیں کرتے۔
ریٹائرڈ فوجی ‘میجر وکرانت جیٹلی کی متحدہ عرب امارات میں گرفتار سے متعلق ایک سوال کے جواب میں جیسوال کاکہنا تھا ’’ ہمیں بھارتی شہری میجر وکرانت جیٹلی سے متعلق معاملے کی مکمل آگاہی ہے۔ ابوظہبی میں ہمارے سفارت خانے کے قونصلر افسران کو باقاعدہ قونصلر رسائی حاصل ہے اور وہ ان سے چار مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔ ہمارا سفارت خانہ انہیں ہر ممکن قونصلر معاونت فراہم کر رہا ہے۔ سفارت خانے کے اہلکار اہلِ خانہ، بشمول زیرِ حراست افسر کی اہلیہ، سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہمارا سفارت خانہ تمام ممکنہ مدد فراہم کر رہا ہے۔‘‘
یہ معاملہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب میجر جیٹلی کی بہن اور اداکارہ سلینا جیٹلی نے اپنے بھائی کیلئے سفارتی معاونت کی درخواست کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ میجر جیٹلی گزشتہ ۱۴ ماہ سے حراست میں ہیں۔
میجر جیٹلی بھارتی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، اور مسلح افواج سے سبکدوش ہونے کے بعد ۲۰۱۶ سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ میٹیٹی گروپ سے وابستہ تھے، جو تجارتی، مشاورتی اور رسک مینجمنٹ کے شعبوں میں سرگرم ہے۔
سلینا جیٹلی کی درخواست پر سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے وزارتِ خارجہ کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ میجر جیٹلی کے لیے مؤثر قانونی نمائندگی فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔ عدالت نے وزارت کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ ایک نوڈل افسر مقرر کرے جو درخواست گزار اور دیگر اہلِ خانہ کو میجر جیٹلی کی موجودہ صورتحال اور قانونی کارروائی کی پیش رفت سے آگاہ رکھے۔

(ندائے ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پی ڈی پی عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ اور نہیں کرتی:عمر

Next Post

’جذبۂ خدمت ہی ہمیں وکست بھارت کی منزل تک لیگا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘

’جذبۂ خدمت ہی ہمیں وکست بھارت کی منزل تک لیگا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.