منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

بالائی علاقوں میں برفباری‘میدانی حصوں میں بارشیں

۔’ آئندہ۱۰ سے ۱۵ دن تک وادی میں موسم مجموعی طور پر خشک رہیگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-05
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں سیزن کی پہلی برف باری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۴نومبر
وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ منگل کی شام بھی جاری رہا، جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش اور برفباری آئندہ۱۲ گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
میدانی علاقوں ‘بشمول سرینگر میںمنگل کی سہ پہر کو پہلے تیز ہوائیں چلیں پھر بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ۔
آزاد موسمی ماہر فیضان عارف کے مطابق شام ۶بجے تک رازدان ٹاپ پر دو انچ برف ریکارڈ کی گئی، جبکہ سونمرگ، بالتل اور زوجیلا درہ میں ہلکی برفباری ہوئی جس کی موٹائی ایک سے دو سینٹی میٹر تک تھی۔
عارف نے مزید بتایا کہ گریز وادی کے علاقے تلیل میں بھی ایک سے دو سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی، جب کہ سنتھن ٹاپ، پیر کی گلی اور گلمرگ میں بھی ہلکی برفباری دیکھی گئی۔
مختصر المدتی پیش گوئی کے حوالے سے فیضان نے کہا کہ آئندہ ۸ سے ۱۰ گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد موسم بتدریج صاف ہونا شروع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل سے موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ہے اور آئندہ۱۰ سے ۱۵ دن تک جموں و کشمیر میں یہی صورتحال برقرار رہے گی۔
یہ موسمی پیٹرن جہاں میدانی علاقوں میں راحت کا باعث بن رہا ہے، وہیں بالائی علاقوں میں برف کی موجودگی سیاحت اور وادی کے آبی ذخائر کے لیے نہایت اہم ہے۔
اس دوران محکمے موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں۵نومبر سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں شبانہ برف باری سے سڑکوں پر پھسلن ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل مختصر وقفے کے لئے متاثر رہنے کا بھی امکان ہے ۔
محکمے کے مطابق شمالی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ سہ پہر تین بجے سے پانچ بجے تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ وسطی کشمیر کے میدانی علاقوں میں شام پانچ بجے سے رات۱۰بجے تک اور جنوبی کشمیر کے میدانی علاقوں میں شام پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

 

 

متعلقہ

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’تیز اِقتصادی ترقی کیلئے ثقافتی ورثے کا تحفظ بہت ضروری ہے‘

Next Post

’اگلی بارگولی کا جواب گولے سے ملے گا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘
اہم ترین

’زیر التواء معاملات پر دہلی سے رابطے میں ہوں‘

2026-09-08
وزیر اعلیٰ نے ریاستی درجہ بحالی میں تاخیر کو’سزا‘ قرار دیا
اہم ترین

منشیات کا عادی نوجوان عمر عبداللہ کی جموں میں سرکاری رہائش گاہ میں داخل‘سکیورٹی پر سوالات

2026-09-08
یو ٹی میں سڑک حادثوں میں اموات کو کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہئے
اہم ترین

جموںکشمیر کا پہلا بین الاقوامی فلم فیسٹیول سرینگر میں شروع

2026-09-08
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

کٹھوعہ :بین الریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-09-08
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

مشاہرے میں اضافہ :طبی انٹرنوںکی۴۸گھنٹے کی بھوک ہڑتال شروع

2026-09-08
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
اہم ترین

پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد  کے راستے واپس وطن بھیج دیا گیا

2026-09-08
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کا طبی انٹرنز  سے مذاکرات کا مطالبہ، مبینہ دھمکیاں روکنے پر زور

2026-09-08
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
اہم ترین

۱۱ ہزار روپے رشوت لیتے لینڈ بروکر نے گرفتار:اے سی بی

2026-09-08
Next Post
بی جے پی کا کشمیر میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ

’اگلی بارگولی کا جواب گولے سے ملے گا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.