منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اسمبلیاں ہماری پارلیمانی نظام کا اہم ستون : مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-04
in قومی خبریں
A A
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

دہرادون، 3 نومبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ہندوستان کی اسمبلیاں پارلیمانی نظام کا ایک اہم ستون ہیں اور آئین سازوں نے اس میں مسلسل جوابدہی کو اہمیت دی ہے ۔
محترمہ مرمو نے آج اترا کھنڈ کے دہرادون میں ریاست کے قیام کی سلور جوبلی کے موقع پر اتراکھنڈ کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران یہ باتیں کہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ قانون ساز اسمبلیاں ہمارے پارلیمانی نظام کا ایک اہم ستون ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر نے کہا تھا کہ آئین سازوں نے پارلیمانی نظام اختیار کرکے مسلسل جوابدہی کو سب سے زیادہ اہمیت دی۔ عوام کے تئیں مسلسل جواب دہی پارلیمانی نظام کی طاقت بھی ہے اور ایک چیلنج بھی۔
صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ قانون ساز ،عوام اور حکومت کے درمیان سب سے اہم رابطہ ہوتے ہیں۔ اپنے حلقے کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے اور انہیں زمینی سطح پر سہولت فراہم کرنے کا موقع ملنا ایک بڑا اعزاز ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ارکانِ اسمبلی عوامی مسائل کے حل میں سرگرم رہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مخلصانہ کوشش کریں تو عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ اٹوٹ رہے گا۔
صدر ِ جمہوریہ نے اتراکھنڈ اسمبلی کے ارکان پر زور دیا کہ وہ پوری تندہی کے ساتھ ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کام پارٹی سیاست سے بالاتر ہوتے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سماج کے محروم طبقات کی بہبود اور ترقی کے لیے خصوصی حساسیت کے ساتھ کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے ۔
صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ آئین کی دفعہ 44 کے تحت آئین سازوں نے تمام شہریوں کے لیے یکساں سول کوڈ کا اہتمام کیا ہے ۔ انہوں نے اتراکھنڈ اسمبلی کے ارکان کی ستائش کی کہ انہوں نے آئین کے ضابطوں کے مطابق یکساں سول کوڈ بل نافذ کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ اتراکھنڈ اسمبلی میں اب تک 550 سے زیادہ بل منظور کیے گئے ہیں، جن میں اتراکھنڈ لوک آیکت بل، اتراکھنڈ میں زمینداری کے خاتمے اور آراضی کی اصلاحات سے متعلق بل اور اینٹی کاپیِنگ بل شامل ہیں۔ انہوں نے شفافیت، اخلاقیات اور سماجی انصاف کے جذبے کے تحت ایسے بل منظور کرنے پر ارکان کی ستائش کی۔
صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ اتراکھنڈ قدرتی وسائل اور خوبصورتی سے مالا مال ہے ۔ ریاست کو چاہیے کہ وہ قدرت کے ان عطیات کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقی کے راستے پر آگے بڑھے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی ظاہر کی کہ گزشتہ 25 برسوں میں اتراکھنڈ کے لوگوں نے ترقی کے قابلِ ذکر سنگِ میل حاصل کیے ہیں۔ ماحولیات، توانائی، سیاحت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں قابلِ ستائش پیش رفت ہوئی ہے ۔ ڈیجیٹل اور فزیکل کنیکٹیویٹی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ جامع کوششوں کے نتیجے میں انسانی ترقی کے کئی اشاریوں پر اتراکھنڈ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ‘ ملک مقدم ‘ کے جذبے کے ساتھ اتراکھنڈ اسمبلی کے ارکان ریاست اور ملک کو تیز تر ترقی کی راہ پر مزید آگے لے جائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے جج کے طور پر تقرری کے مطالبے کی عرضی خارج کی

Next Post

امید یا عادت ؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

امید یا عادت ؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.