جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کشمیر کی جھیلوں اور ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات جاری: حکومت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-01
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
’ویٹ لینڈز میں داخل ہونے کیلئے اجازت طلب کرنی ہو گی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر/۳۱؍اکتوبر
جموں و کشمیر حکومت نے اسمبلی میں بتایا کہ جھیل ڈل، نگین لیک، وولر، مانسبل سمیت وادی کی دیگر جھیلوں اور ویٹ لینڈز جیسے ہوکرسر، شالہ بوگ اور برہم پورہ کے ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنے کے لیے کئی جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔
حکومت نے اعتراف کیا کہ ان جھیلوں کی ماحولیاتی صحت کو بہتر بنانا ایک چیلنجنگ عمل ہے ، تاہم متعدد عملی اقدامات سے خاطرخواہ بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔
حکومت کی جانب سے پیش کردہ جواب میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر لیک کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی نے ڈل اور نگین جھیلوں کے نظامِ حیات کی بہتری کے لیے متعدد منصوبے مکمل یا جاری رکھے ہیں۔
ان میں جھیلوں کی صفائی، ڈریجنگ، ڈی ویڈنگ (جڑی بوٹیوں کی صفائی)، کچرے کی نکاسی، ریٹیننگ والز کی تعمیر، لِلی پیڈز کو ہٹانے اور آلودہ پانی کی صفائی کے لیے مصنوعی ویٹ لینڈز (مرطوب زمین) کی تعمیر شامل ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نِگین جھیل کے گرد سیوریج نیٹ ورک بچھانے ، ہاؤس بوٹس کو سیوریج نظام سے جوڑنے ، پانچ جدید ایس ٹی پیز اور واٹر چینلز کی توسیع و صفائی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔ جھیلوں میں قدرتی چشموں کی بحالی، چیک ڈیمز کی تعمیر اور مقامی آبادی کی بازآبادکاری بھی منصوبے کا حصہ ہے ۔
وولر جھیل کے حوالے سے حکومت نے بتایا کہ اس کی حدود کو جی پی ایس اور ریموٹ سینسنگ کی مدد سے درست طور پر متعین کیا گیا ہے ۔
۸ء۷ملین کیوبک میٹر سلٹ ہٹائی گئی جس سے پانچ مربع کلومیٹر جھیل رقبہ بحال ہوا اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔ اب تک۲۵ء۱لاکھ ولو درختوں کو کاٹ کر ہٹایا گیا ہے جس سے۳۰کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل ہوئی۔
ماحولیاتی بہتری کے دیگر اقدامات میں۱۶مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ، ہوکرسر اور ہائگام ویٹ لینڈز میں سلُوِس گیٹس کی تنصیب، کچرے کی روک تھام کے لیے اسٹیل بیریئرز اور سالانہ صفائی مہمات شامل ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ صرف رواں مالی سال میں ۱۳۲صفائی مہمات انجام دی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ایکو ٹورزم کے فروغ کے لیے بنیاری سے ننگلی تک۵ء۲کلومیٹر طویل واک وے ، ویو پوائنٹس اور جٹیز تعمیر کی جا رہی ہیں جن پر۱۸کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جب کہ بنیاری، گارورہ اور ننگلی میں اکو پارکس کی تعمیر بھی جاری ہے ۔
حکومت نے واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ ویٹ لینڈ مینجمنٹ یونٹس تشکیل دی گئی ہیں، جو ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں مختلف اضلاع میں جھیلوں کے تحفظ، نگرانی اور صفائی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ یہ یونٹس سپریم کورٹ اور نیشنل گرین ٹریبونل کی ہدایات کے مطابق ویٹ لینڈز کی نشاندہی، حدبندی اور مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قومی شاہراہ کی بندش سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے متبادل اقدامات کئے گئے : حکومت

Next Post

محکمہ تعلیم نے لیکچررز کی منتقلی پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا ہے :حکومت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
محکمہ صحت میں۵۲۵۱؍اسامیاں خالی‘حکومت کی تفصیلی وضاحت

محکمہ تعلیم نے لیکچررز کی منتقلی پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا ہے :حکومت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.