جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جنگل راج سے دور رہے گا بہار، پھر سے این ڈی اے سرکار: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-31
in قومی خبریں
A A
’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

چھپرہ، 30 اکتوبر (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بہار کے لوگ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) ۔ کانگریس کے جھوٹے وعدوں کے فریب میں نہیں آئیں گے اور ایک بار پھر ریاست میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت بنا کر صوبے کو جنگل راج سے دور رکھیں گے ۔
مسٹر مودی نے چھپڑہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف کے نام پر آرجے ڈی۔ کانگریس نے لوگوں کو صرف دھوکہ دیاہے ۔ سچائی یہ ہے کہ یہ لوگ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لالٹین والے ، پنجے والے یا ان کے انڈیا اتحاد کے ساتھی یہ لوگ کیسے بہار اور بہاریوں کی توہین کرتے ہیں۔ کانگریس کے پنجاب کے ایک وزیراعلیٰ نے ایک ریلی میں کھلے عام اعلان کیا کہ وہ بہار کے لوگوں کو اپنے صوبہ پنجاب میں گھسنے نہیں دیں گے ۔ اس وقت اسٹیج پر گاندھی خاندان کی ایک بیٹی، جو آج کل پارلیمنٹ میں بیٹھی ہیں، وہ اس پر خوش ہو کر تالیاں بجا رہی تھیں۔ آرجے ڈی اور کانگریس کی نیت ان کے انتخابی گانوںسے ہی ظاہر ہوتی ہے ، جن میں ایک نئے جنگل راج کی آہٹ ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ آرجے ڈی ۔کانگریس نے اپنا منشور نہیں اپنی ریٹ لسٹ جاری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہر اعلان کے پیچھے اصل مقصد رنگداری، تاوان، لوٹ کھسوٹ، بدعنوانی یہی سب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بہار کے لوگ آرجے ڈی۔کانگریس کے جھوٹے وعدوں کے فریب میں نہیں آئیں گے اور ایک بار پھر ریاست میں این ڈی اے کی حکومت قائم کریں گے ۔
مسٹرمودی نے کہا کہ کانگریس نے اس انتخاب میں تمام حدیں پار کر دیں ہیں، جنہوں نے بہاریوںکی توہین کی ہے انہیں انتخابی مہم کے لیے بلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سو چی سمجھی سازش کے تحت کی جارہی ہے ۔ کانگریس چاہتی ہے کہ آرجے ڈی کو انتخاب میں نقصان ہو، اس لیے انہیں تشہیری مہم کے لیے بلا رہی ہے ۔
اتنا سب کچھ ہو رہا ہے اور بہار میں آرجے ڈی کو سانپ سونگھ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرجے ڈی۔ کانگریسی جس بے شرمی سے چھٹھ میا کی پوجا کو ڈرامہ اورنوٹنکی قرار دے رہے ہیں، یہ ہمارے بہاری خاندان، خاص طور پر ہماری مائیں۔بہنیں کبھی نہیں بھول سکتیں۔ اس توہین کے لیے وہ انہیں سزا دے کر رہیں گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

طالب علم کی اسکول کے پیچھے درخت سے لٹکی لاش ملی

Next Post

جموں و کشمیر کی موجودہ ریزرویشن پالیسی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

جموں و کشمیر کی موجودہ ریزرویشن پالیسی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.