منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت نے اگنی ویرز کے ساتھ دھوکہ کیا: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-29
in قومی خبریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس نے حکومت پر اگنی ویروں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں سرکاری ملازمت فراہم کی جائے گی، لیکن اب وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کرکے بتایا ہے کہ ریٹائر ہوئے اگنی ویروں کو ملک کی ٹاپ دس نجی سکیورٹی ایجنسیوں میں رکھا جائے گا۔
کانگریس کے سابق فوجی امورِ شعبے کے سربراہ کرنل روہت چودھری نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں اس نوٹیفیکیشن کو اگنی ویروں کے ساتھ دھوکہ قرار دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی سکیورٹی اور نوجوانوں کے لیے خطرناک ہے ، اس لیے اسے ختم کیا جانا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے جوانوں کے ساتھ انصاف نہیں کر رہی۔ یہ واضح طور پر ملک کی سکیورٹی کے ساتھ کھلواڑ ہے ۔ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی ‘جے جوان مہم’ چلائی تھی اور اب ‘جے جوان مہم’ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے ۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ملک کو کم تربیت یافتہ فوجی دیے جا رہے ہیں اور مودی حکومت فوجیوں کی پنشن کم کرکے اپنے سرمایہ دار دوستوں کے خزانے بھر رہی ہے ۔
کرنل چودھری نے کہا ”ہم سب پرعزم ہیں کہ اگنی ویر منصوبہ ملک کی سکیورٹی اور نوجوانوں کے لیے مہلک ہے ، اسے ختم ہونا چاہیے ۔ مودی حکومت اگر آپریشن سندور میں اچھا کام کرنے والے فوجیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتی تھی تو انہیں دھوکہ بھی نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔ مودی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ہم اگنی ویروں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری نوکری دیں گے ، لیکن اب وزارتِ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کرکے بتایا ہے کہ ریٹائر ہونے والے اگنی ویروں کو ملک کی ٹاپ 10 نجی سکیورٹی ایجنسیوں میں رکھا جائے گا۔”
انہوں نے طنزاً سوال کیا کہ مودی حکومت نے صرف 25 فیصد اگنی ویروں کو مستقل کیا ہے تو باقی واپس آ کر کیا بی جے پی دفاتر یا کسی کمپنی کے باہر دربان کی نوکری کریں گے ؟ کیا اگنی ویر اب اڈانی ڈیفنس کے اندر جائیں گے اور وہاں جاکر ایک نجی فوج کی طرح کام کریں گے ؟ حکومت نوٹیفیکیشن جاری کرکے کہتی ہے کہ اگنی ویروں کو سکیورٹی ایجنسیوں میں شامل کریں۔
کانگریس کے سابق فوجی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ ”ہماری حکومت سے سوال ہے کہ جب اگنی ویروں کو پنشن والی نوکری اور مرکز و ریاست کی ملازمتوں میں شمولیت کا وعدہ کیا گیا تھا تو آج انہیں نجی سکیورٹی ایجنسیوں میں کیوں بھیجا جا رہا ہے ؟ آئندہ برسوں میں واپس آنے والے اگنی ویروں کو پنشن والی نوکری کب اور کہاں دی جائے گی؟ ہم اگنی ویروں کو نجی فوج بنا کر ملک و بیرونِ ملک جنگوں میں جھونکنے نہیں دے سکتے ۔ ہماری ‘جے جوان مہم’ جاری ہے اور ہم فوجیوں کے مفاد میں سوالات اٹھاتے رہیں گے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جانوروں کے حقوق کے قوانین کی عدم تعمیل پر تریپورہ کے چیف سکریٹری سپریم کورٹ میں طلب

Next Post

شمسی توانائی جامع ترقی کا مظہر بھی ہے :مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
جموں و کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد سے تخریبی قوتوں کو سخت پیغام جاتا ہے:مرمو

شمسی توانائی جامع ترقی کا مظہر بھی ہے :مرمو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.