جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جانوروں کے حقوق کے قوانین کی عدم تعمیل پر تریپورہ کے چیف سکریٹری سپریم کورٹ میں طلب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-29
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

اگرتلہ، 28 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے تریپورہ کے چیف سکریٹری سمیت کئی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو جانوروں کے حقوق سے متعلق قوانین کو سختی سے نافذ کرنے سے متعلق حلف نامہ داخل کرنے میں ناکامی پر طلب کیا ہے ۔
چیف سیکرٹری کو 3 نومبر کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
جسٹس وکرم ناتھ، سندیپ مہتا، اور این وی انجاریا نے رہنما ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں عہدیداروں کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور ان کی کوتاہی سے ملک بھر میں آوارہ کتوں کی پریشانی بڑھی ہے ۔
ان واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی شبیہ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
عدالت عظمی نے واضح کیا کہ صرف مغربی بنگال، تلنگانہ اور دہلی میونسپل کارپوریشن نے اپنا حلف نامہ جمع کرایا ہے ، جب کہ تریپورہ سمیت دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اے بی سی قوانین کے تحت مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
بنچ نے واضح طور پر کہا کہ ہدایات کی کسی بھی عدم تعمیل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی متعلقہ چیف سیکرٹری کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اس سال کے شروع میں مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں کی خبروں کے بعد اس معاملے کا از خود نوٹس لیا تھا۔ ججوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ذمہ داریوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2023 کے قوانین کے مطابق آوارہ کتوں کی نس بندی، ٹیکہ کاری اور جراثیم کشی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے عہدیداروں کو مناسب بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی بھی ہدایت دی جس میں پناہ گاہیں، کتوں کے باڑے ، کتوں کو پکڑنے والے دستے اور کھانا کھلانے کی جگہیں شامل ہوں۔
تریپورہ سمیت متعدد شمال مشرقی ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا حلف نامہ داخل کرنے میں تاخیر کی وضاحت کرے اور آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات فراہم کرے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہار میں سورج کی پوجا کا تہوار کارتک چھٹھ کا اختتام

Next Post

حکومت نے اگنی ویرز کے ساتھ دھوکہ کیا: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس

حکومت نے اگنی ویرز کے ساتھ دھوکہ کیا: کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.