بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اگلے چیف جسٹس کے لیے جسٹس سوریہ کانت کے نام کی سفارش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-28
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 27 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گوئی نے سینیٗرٹی کی طے شدہ روایت پر عمل کرتے ہوئے اگلے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس سوریہ کانت کے نام کی باضابطہ طور پر سفارش کی ہے ۔
جسٹس گوئی نے اس ہفتے کے آغاز میں مرکزی وزارتِ قانون کو لکھے گئے ایک خط میں یہ سفارش کی۔ جسٹس سوریہ کانت اس وقت جسٹس گوئی کے بعد سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج ہیں۔ جسٹس سوریہ کانت نومبر 2025 میں جسٹس گوئی کی سبکدوشی کے بعدہندوستان کے 53ویں چیف جسٹس کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے ۔
مرکزی حکومت نے حال ہی میں اگلے چیف جسٹس کی تقرری کے عمل کا آغاز کیا ہے ۔ اس روایت کے تحت موجودہ چیف جسٹس کے عہدہ چھوڑنے سے تقریباً ایک ماہ پہلے نئے چیف جسٹس کے نام کا اعلان کیا جاتا ہے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ جسٹس گوئی 24 مئی 2019 کو سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے اور 14 مئی 2025 کو انہیں ہندوستان کے چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا گیا۔ وہ 23 نومبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے ۔
جسٹس سوریہ کانت کی پیدائش ہریانہ کے حصار میں ہوئی۔ انہوں نے 1981 میں سرکاری پوسٹ گریجویٹ کالج، حصار سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور 1984 میں مہارشی دیانند یونیورسٹی، روہتک سے ایل ایل بی کیا۔ اسی سال انہوں نے حصار ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکالت شروع کی، مگر اگلے ہی سال چنڈی گڑھ منتقل ہو گئے اور پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کی۔
جسٹس سوریہ کانت 7 جولائی 2000 کو ہریانہ کے ایڈوکیٹ جنرل مقرر ہوئے اور ریاست کے سب سے کم عمر ایڈوکیٹ جنرل بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ 9 جنوری 2004 کو انہیں پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے مستقل جج کے طور پر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے 2007 سے 2011 کے درمیان دو مسلسل مدتوں تک نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے ) کی گورننگ باڈی کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ سپریم کورٹ کے جج بننے سے پہلے وہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم نے سردار پٹیل کی سالگرہ پر عوام سے "رن فار یونٹی” میں شامل ہونے کی اپیل کی

Next Post

کھرگے اور پرینکا نے چھٹھ پوجا پرسب کو مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
کھرگے اور پرینکا نے چھٹھ پوجا پرسب کو مبارکباد دی

کھرگے اور پرینکا نے چھٹھ پوجا پرسب کو مبارکباد دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.