بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-28
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
معراج ملک کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری پر اسمبلی میں ہنگامہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۷؍اکتوبر
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیر کے روز اُس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی جب ارکان نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے معراج ملک کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست پر سوال اٹھایا۔
نیشنل کانفرنس کے بانہال سے ایم ایل اے سجاد شاہین نے اس معاملے پر ایک گھنٹے کی بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ڈوڈہ کے ایم ایل اے کو سخت قانون کے تحت حراست میں لینا جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔
تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ادھم پور ایسٹ سے ایم ایل اے آر ایس پٹھانیہ نے کہا کہ پی ایس اے لاگو کرنا ضلع مجسٹریٹ کا اختیار ہے ، جس پر ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔ نیشنل کانفرنس کے کئی ارکان اور عوامی اتحاد پارٹی کے واحد رکن شیخ خورشید اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے ۔
صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے مداخلت کرتے ہوئے ارکان سے کہا کہ وہ اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں۔ تاہم، شوپیاں کے آزاد ایم ایل اے شبیر کلّے نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان کے وسط (ویل) میں جانے کی کوشش کی۔ اسپیکر نے سخت لہجے میں کہا، کوئی بھی ویل میں نہیں جائے گا، ایوان کا وقار برقرار رکھا جائے ۔
کلے نے مزید کہا’’اگر آپ کو کسی رکن کی بات پسند نہیں، تب بھی اسے بولنے کا حق ہے ‘اور پٹھانیہ کو اپنی بات مکمل کرنے کی اجازت دی۔
بی جے پی رکن نے کہا کہ چونکہ یہ معاملہ اس وقت عدالت میں زیرِ سماعت ہے ، لہٰذا اسے ایوان میں زیرِ بحث نہیں لایا جا سکتا۔ اس پر نیشنل کانفرنس کے گریز سے ایم ایل اے نذیر احمد خان گریزی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’کیا یہ ریاست ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے چلائی جائے گی‘‘؟
گریزی نے کہا’’اگر ملک نے کوئی غیرملکی یا ملک دشمن کام کیا ہے تو ہم کبھی اس کی حمایت نہیں کریں گے ، مگر کیا کسی ڈی سی کو کسی کو بھی جیل بھیجنے کا اختیار ہونا چاہیے ؟ آج ملک ہے ، کل کوئی اور ہوگا، شاید ہم میں سے کوئی۔ یہ ایوان سب سے بالاتر ہے اور ہمیں اس پر بحث کرنی چاہیے ‘‘۔
گریزکے ممبر اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اس بات کی جانچ ہو سکے کہ آیا ملک کی حراست جائز تھی یا نہیں۔
پیپلز کانفرنس کے ہندوارہ سے ایم ایل اے سجاد لون نے پی ایس اے کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف پی ایس اے کا نفاذ بلاجواز اور غیرمنصفانہ ہے ۔
ایوان میں شور شرابے کے دوران اسپیکر راتھر نے اپنی رولنگ میں واضح کیا کہ اگر کوئی معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہو، تو اس پر ایوان میں بحث کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ ایک ایسا احتیاطی حراستی قانون ہے جو حکومت کو کسی شخص کو بغیر مقدمے کے دو سال تک حراست میں رکھنے کا اختیار دیتا ہے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی سیشن میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع کی جانی چاہئے :بی جے پی

Next Post

روح اللہ بنام وزیر اعلیٰ: ’ذاتی حملوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے …‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
بڈگام ضمنی الیکشن :’ میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لوں گا‘

روح اللہ بنام وزیر اعلیٰ: ’ذاتی حملوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے …‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.