بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

راجیہ سبھا الیکن:’’عمر نے جموں بمقابلہ کشمیر کا بیانیہ بنایا‘

عوامی ضمیر نے خطے کی تفریق پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا:شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-26
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پی او کے،کے لوگ ہندوستان کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں:شرما
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

جموں/۲۵؍اکتوبر
جموں کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ست شرما نے کہا ہے کہ راجیہ سبھا انتخابات میں ان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی ضمیر نے خطے کی تفریق پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے انتخاب کو ’’جموں بمقابلہ کشمیر‘‘ کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کی، لیکن بی جے پی نے اس کے باوجود تاریخی جیت حاصل کی۔
کشمیر سے کامیابی کے بعد جموں واپسی پر پارٹی کارکنان نے ست شرما کا پْرتپاک استقبال کیا۔ وہ قافلے کی شکل میں ترکوٹا نگر واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔
جموں و کشمیر میں بطور مرکزِ زیرِ انتظام علاقہ بننے کے بعد منعقد ہونے والے پہلے راجیہ سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس (این سی) نے تین اور بی جے پی نے ایک نشست حاصل کی۔
تیسری نوٹیفکیشن کے تحت ست شرما نے این سی امیدوار عمران نبی ڈار کو۳۲ ووٹوں کے مقابلے میں ۲۲ ووٹ حاصل کرکے شکست دی، جبکہ این سی کے گروویندر سنگھ اوبرائے بھی ۳۱ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
شرما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا’’یہ پارٹی کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ میں نے کسی سے کوئی وعدہ یا لالچ نہیں دیا۔ میں نے صرف یہ کہا کہ اپنے ضمیر کی آواز سن کر ووٹ دیں۔ اس بار چار غیر بی جے پی اراکین نے ہمیں ووٹ دیا، اگلی بار ضمیر کی آواز سننے والے چالیس اور ہوں گے‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی کی یہ جیت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ان کاکہناتھا’’میں یہ جیت وزیر اعظم، پارٹی کارکنان اور عوام کے نام کرتا ہوں۔ ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے جذبے کے ساتھ خدمت جاری رکھیں گے‘‘۔
پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون کے اْس الزام پر کہ این سی نے بی جے پی کو ’’تحفے‘‘ میں سات ووٹ دیے، ست شرما نے کہا’’اب جو وہ کہہ رہے ہیں، اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ اگر وہ اتنے مخلص تھے تو ووٹ کیوں نہیں دیا؟ چاہے ’اے‘ کے لیے یا ’بی‘ کے لیے۔ ووٹنگ سے دور رہنا غیر جمہوری عمل ہے‘‘۔
شرما نے مزید کہا کہ بی جے پی نے کشمیر کی سرزمین سے یہ نشست جیتی ہے، جو پارٹی کے لیے ایک نئے سیاسی باب کی شروعات ہے۔انہوں نے کہا’’عمر عبداللہ نے اراکین اسمبلی سے کہا کہ بی جے پی کے خلاف متحد ہوجائیں۔ لیکن عوام نے فرقہ وارانہ سوچ کو مسترد کر دیا۔ آج کشمیر بدل چکا ہے، لوگ لال چوک میں آزادی سے گھوم سکتے ہیں اور تصاویر لے سکتے ہیں‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے اعتماد ظاہر کیا کہ بی جے پی ۱۱ نومبر کو ہونے والے ناگرہ اور بڈگام ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔
جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما نے ان سات اراکین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ’’این سی کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی کے امیدوار کی حمایت کی‘‘۔انہوں نے کہا’’ہم نہیں جانتے وہ کون ہیں، مگر اتنا ضرور واضح ہے کہ انہوں نے حکومت کو ایک وارننگ دی ہے۔ ممکن ہے ایسے کئی اور ارکان ہوں جو حکومت کی پالیسیوں سے ناخوش ہیں‘‘۔
ادھر بی جے پی کے ناراض رہنما جہانزیب سرورال نے راجیہ سبھا انتخابات میں ’’شرمناک ہارس ٹریڈنگ‘‘ پر سخت ردِ عمل ظاہر کیا۔انہوں نے کہا’’یہ افسوسناک ہے کہ ہارس ٹریڈنگ اور پارٹی وہپ کے خلاف ووٹ ڈالنے جیسے اقدامات کو سیاسی مہارت کے نام پر جواز دیا جا رہا ہے۔ یہ جمہوریت کے اصولوں کے لیے خطرناک رجحان ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’یہ منظر کہ لیڈر ایک دوسرے کے ووٹ لینے پر فخر کر رہے ہیں، موقع پرستی اور اخلاقی زوال کی کھلی مثال ہے۔
(ویب ڈیسک)‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’راجیہ سبھا انتخابات میں این سی نے بی جے پی کو۷ ووٹ ’تحفے‘ میں دئے‘

Next Post

’نتائج پر شکایت نہیں ‘ لیکن ہم سے دھوکہ ہوا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
’نتائج پر شکایت نہیں ‘ لیکن ہم سے دھوکہ ہوا ‘

’نتائج پر شکایت نہیں ‘ لیکن ہم سے دھوکہ ہوا ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.