بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این ڈی پی ایس کیس میں ملزم کو۱۱سال کی قید کی سزا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-26
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۲۵؍اکتوبر
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے سب ڈویژن ہندوارہ کی ایک عدالت نے منشیات کی غیر قانونی تجارت سے متعلق قانون (این ڈی پی ایس ایکٹ) کے تحت جرم ثابت ہونے پر ایک شخص کو ۱۱سال کی قید با مشقت اور ایک لاکھ روپیے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔
ملزم کو قبل ازیں ایڈیشنل سیشنز جج ہندوارہ منصور احمد لون نے سیکشن ۲۱/۸؍این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ۲۱؍اکتوبر کو مجرم قرار دیا تھا اور سزا کے تعین کے لئے سماعت کے دوران اس کو مکمل حراست میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران ملزم کے وکیل احرار احمد ڈار نے عدالت سے نرمی کی اپیل کی ہے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہ ملزم کا مالی پس منظر کمزور ہے اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے تحقیقات اور مقدمے کی سماعت کے دوران پانچ سال سے زیادہ عرصہ پہلے ہی حراست میں گذارا ہے لہذا سزا سناتے وقت اس مدت کو مد نظر رکھا جائے ۔ وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ انسانی ہمدردی اور اصلاحی نقطہ نظر اپنائے ۔
دوسری جانب ایڈیشنل پبلک پراسیکیٹر (اے پی پی) تحسیم بشیر بلتی نے کسی بھی نرمی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا یہ جرم انتہائی سنگین نوعیت کا ہے اور اس کا براہ راست اثر سماجی اور اخلاقی ڈھانچے پر پڑتا ہے ۔
انہوں نے استدلال دیا کہ منشیات کی اسمگلنگ عوامی صحت اور سماجی استحکام کے لئے سنگین خطرہ ہے اس لئے سخت سزا دینا ضروری ہے تاکہ دوسروں کیلئے سبق آموز ثابت ہو۔
یہ کیس۱۲جولائی۲۰۱۹کا ہے جب ہندوارہ پولیس نے معمول کی جانچ کے دوران ایک کار کو روکا تھا اور اس کے انجن کے ایئر فلٹر میں چھپایا گیا۷۵۰گرام ممنوعہ مواد بر آمد کیا تھا جس کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ مواد کپڑے اور پالیتھین میں لپٹا ہوا تھا جس کو بعد ازاں برائون شوگر قرار دیا گیا تھا۔
ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن ہندوارہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ اور سی آر پی سی کے دفعہ۴۸۹کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم کے انکشافی بیان پر پولیس نے اس کے گھر سے۵۰گرام ہیروئن اور جعلی کرنسی بھی بر آمد کی تھی اور چالان یکم اکتوبر۲۰۱۹کو عدالت میں پیش کیا تھا۔
سزا کے تعین کے بارے میں عدالت نے اپنے تفصیلی حکمنامے میں مشاہدہ کیا کہ سماج کے تحفظ اور عوامی اعتماد کو بر قرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ سزا جرم کی سنگینی کے مطابق دی جائے ۔
عدالت نے کہا’’نامناسب طور پر نرم سزا دینا عدالتی نظام کے لئے نقصان دہ ہوگا اور قانون پر عوام کا اعتماد کمزور کرے گا معاشرہ ایسے سنگین خطرات کے تحت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا ہے ‘‘۔
دونوں فریقوں کے دلائل اور قانونی پہلوئوں پر غور کرنے کے بعد عدالت نے کہا کہ انصاف کے تقاضے اس صورت میں پورے ہوں گے اگر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کم از کم مقررہ سزا دی جائے ۔
چنانچہ عدالت نے مجرم کو قق سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپیہ جرمانے کی سزا سنائی۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید۶ماہ کی قید سادہ کاٹنی ہوگی۔
عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ملزم نے جو پانچ سال دو ماہ اور۲۲دن پہلے ہی حراست میں گذارے ہیں، وہ مدت دفعہ۴۲۸تعزیارات فوجداری (سی آر پی سی) کے تحت کل سزا میں شمار کئے جائیں گے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں عرصہ دراز سے مفرور۴ملزم گرفتار:پولیس

Next Post

تین ماہ سے مفرور پٹواری گرفتار:کرائم برانچ کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

تین ماہ سے مفرور پٹواری گرفتار:کرائم برانچ کشمیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.