منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے 51 ہزار تقرری نامے تقسیم کیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-25
in قومی خبریں
A A
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 24 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں روزگار میلہ میں 51 ہزار نوجوانوں کو تقرری نامہ جاری کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نو تعینات ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرریاں صرف سرکاری ملازمتیں نہیں ہیں بلکہ ملک کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ ڈالنے کا ایک موقع ہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نئے ملازمین لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے اور مستقبل کے ہندوستان کے لیے ایک بہتر نظام کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ملازمین پر زور دیا کہ وہ ”ناگرک دیوو بھوا” کے منتر کو نہ بھولیں نیز خدمت اور لگن کے جذبے سے کام کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب نوجوانوں کے جذبے ، محنت، صلاحیت اور خود اعتمادی کو قوم کی خدمت کے جذبے کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو ان کی کامیابی ذاتی حصولیابی سے بڑھ کر ملک کی فتح بن جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا، "گزشتہ 11 برسوں سے ، قوم ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور نوجوان اس سفر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔”
مسٹرمودی نے کہا کہ روزگار میلے نوجوان ہندوستانیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں ان میلوں کے ذریعے 11 لاکھ سے زیادہ تقرری خط جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوششیں صرف سرکاری ملازمتوں تک محدود نہیں ہیں۔ حکومت نے ساڑھے تین کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ ‘پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا’ شروع کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘اسکل انڈیا مشن’ جیسے اقدامات نوجوانوں کو ضروری تربیت فراہم کر رہے ہیں، جبکہ نیشنل کریئر سروس جیسے پلیٹ فارم انہیں نئے مواقع سے جوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 7 کروڑ سے زائد آسامیوں کی معلومات نوجوانوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی پہل ‘پرتیبھا سیتو پورٹل’ کا اعلان کیا، جوان امیدواروں کو مواقع فراہم کرتا ہے جو یونین پبلک سروس کمیشن کی حتمی فہرست میں تو پہنچ گئے تھے لیکن ان کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ اب نجی اور سرکاری دونوں ادارے پورٹل کے ذریعے ان باصلاحیت افراد سے رابطہ قائم کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی جیسی اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جب روزمرہ کی اشیاء سستی ہو جاتی ہیں تو مانگ بڑھ جاتی ہے اور مانگ بڑھنے سے پیداوار اور سپلائی چین میں تیزی آتی ہے اور کارخانوں میں پیداوار بڑھنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اس وقت دنیا کا سب سے نوجوان ملک ہے اور ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت اس کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقین اور اعتماد خارجہ پالیسی سمیت تمام شعبوں میں ملک کی ترقی کی رہنمائی کرتا ہے جسے اب نوجوان ہندوستانیوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رائے بریلی: مبینہ تانترک گرفتار

Next Post

پاکستان کی سیاسی حقیقت اور بھارت کا واضح مؤقف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پاکستان کی سیاسی حقیقت اور بھارت کا واضح مؤقف

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.