بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کوکر ناگ میں نقلی پولیس آفیسر گرفتار ایس ایس پی رینک کی وردی ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر/۲۴؍اکتوبر
اننت ناگ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو سینئر پولیس افسر ظاہر کر رہا تھا۔ پولیس نے مشتبہ شخص کے قبضے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) رینک والی پولیس وردی بھی برآمد کی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ کوکرناگ کی ایک ناکہ پارٹی نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکا جو ایک بیگ لیے ہوئے تھا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اُس شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مذکورہ شخص کو دھر دبوچا۔
گرفتار شدہ شخص کی شناخت محمد عمر موچی ولد محمد جمال موچی ساکن زلنگام کے طور پر ہوئی ہے ۔ تلاشی کے دوران اُس کے بیگ سے پولیس کی وردی برآمد ہوئی جس پر ایس ایس پی کے رینک کے نشانات لگے ہوئے تھے ۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم مبینہ طور پر خود کو سینئر پولیس افسر ظاہر کرکے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے قبضے سے ملنے والی وردی کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ وہ وردی کہاں سے حاصل کی گئی اور اس کا مقصد کیا تھا۔
اس سلسلے میں تھانہ کوکرناگ میں ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۱۸متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
ضلع پولیس اننت ناگ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو پولیس یا سول افسران کا روپ دھار کر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اگر کسی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں اطلاع ہو تو فوری طور پر نزدیکی پولیس اسٹیشن کو مطلع کریں تاکہ ایسے واقعات کو بروقت روکا جا سکے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں میں منشیات فروش گرفتار چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

Next Post

دہشت گردی کا شکار اور دہشت گردوں کو ایک ترازو میں نہیں تولا جا سکتا:جے شنکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ

دہشت گردی کا شکار اور دہشت گردوں کو ایک ترازو میں نہیں تولا جا سکتا:جے شنکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.