جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اسمبلی اجلاس:وزیر اعلیٰ کا سابق ارکان اسمبلی کو خراج عقیدت

’ایوان میں تعزیتی کارروائی کو پارلیمنٹ کے طرز پر انجام دیا جائے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-24
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی اجلاس:وزیر اعلیٰ کا سابق ارکان اسمبلی کو خراج عقیدت

omar abdullah

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

سرینگر/۲۳؍اکتوبر
جموں کشمیر کے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز قانون ساز اسمبلی اجلاس کے پہلے دن سابق وزراء اور ارکان اسمبلی کو تعزیتی قرارداد کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اسپیکر اسمبلی سے اپیل کی کہ وہ تعزیتی حوالہ جات میں سلطان پنڈت پوری کے نام کے حذف کیے جانے پر وضاحت طلب کریں اور ساتھ ہی تجویز دی کہ ایوان میں تعزیتی کارروائی کو پارلیمنٹ کے طریقۂ کار کے مطابق مختصر اور مؤثر بنایا جائے۔
عمر عبداللہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج جن رہنماؤں کو ہم یاد کر رہے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں بہتری کے لیے کام کیا۔ ہم میں سے کوئی فرشتہ نہیں، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں … چاہے وہ دانستہ ہوں یا غیر دانستہ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے اسپیکر کو مشورہ دیا کہ آئندہ ایوان میں تعزیتی کارروائی کو پارلیمنٹ کے طرز پر انجام دیا جائے، جہاں سابق ارکان کو مختصر انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے، بجائے طویل تقاریر کے۔ انہوں نے کہا، ’ہم سب سیاست دان ہیں، اور سیاست میں تقاریر کبھی مختصر نہیں ہوتیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ اسپیکر صاحب پارلیمنٹ کی طرح ایک رسمی طریقہ اپنائیں تاکہ وقت کا بھی درست استعمال ہو۔‘
عمر عبداللہ نے کہا کہ آج ہم جن شخصیات کو یاد کر رہے ہیں، کل ہمیں بھی اسی طرح یاد کیا جائے گا۔ اس لیے یہ لمحہ ہمارے لیے سبق آموز ہونا چاہیے کہ ہم ان سے کچھ سیکھیں اور عوام کی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کریں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تمام سابق اراکین اور وزراء کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام رہنما یا تو عوام کے ووٹوں سے ایوان میں پہنچے یا کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کے ذریعے عوامی خدمت انجام دیتے رہے۔
عمرعبداللہ نے سابق جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک سیاسی کارکن اور سابق ایم ایل اے رہے بلکہ مختلف ریاستوں میں خدمات انجام دینے کے بعد گورنر کی حیثیت سے بھی اہم کردار ادا کیا۔
عمر عبداللہ نے کہا، ’ہماری ان سے کئی امور پر رائے مختلف ہو سکتی ہے، مگر ستیہ پال ملک نے اپنے وقت کے مطابق فیصلے لیے، جنہیں ہمیں سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘
وزیر اعلیٰ نے سابق رہنما جی ایم شاہین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک ’دلیر اور ثابت قدم‘ سیاسی رہنما قرار دیا۔ عمر عبداللہ نے کہا، ’جی ایم شاہین پر ایک بڑا حملہ ہوا تھا، مگر وہ اس کے بعد بھی ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے سرگرم رہے، اور یہی ان کی بہادری کی پہچان ہے۔‘
اجلاس کے دوران حزبِ اختلاف کے اراکین نے بھی ایوان میں پیش کی گئی تعزیتی قراردادوں کی حمایت کی اور مرحوم رہنماؤں کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا۔
ادھر اسمبلی اجلاس کے پیش نظر ایوان کے گرد و نواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اور سی آر پی ایف کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا، جبکہ داخلی راستوں پر چیکنگ کے سخت انتظامات دیکھنے کو ملے۔ اسمبلی احاطے میں داخل ہونے والے تمام افراد کی شناختی تصدیق کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

(یو این آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی، امیت شاہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے پابند

Next Post

’صرف تیسری راجیہ سبھا نشست پر این سی کی حمایت کریں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں
اہم ترین

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

2026-10-30
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

2026-10-30
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

’جموں کی نمائندگی پر بی جے پی کے الزامات مسترد کرتے ہیں‘

2026-10-30
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
اہم ترین

دربار موو:سرینگرجموں شاہراہ پر دو روز تک ٹریفک پابندیاں عائد

2026-10-30
’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘
اہم ترین

’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘

2026-10-30
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

پر رام بن میں ٹرک اور دو کاروں کے درمیان تصادم، چار افراد زخمی

2026-10-30
اہم ترین

غیر قانونی رقوم کی منتقلی: بارہمولہ

2026-10-30
سوپور میں آوارہ کتے کے   حملے میں کمسن بچی جاں بحق
اہم ترین

بڈگام میں کتے کے  کاٹنے سے۶۰سالہ شخص زخمی

2026-10-30
Next Post
جی ایس ٹی میں مجوزہ اضافے سے کشمیری شال کی دستکاری ختم ہو جائیگی: محبوبہ مفتی

’صرف تیسری راجیہ سبھا نشست پر این سی کی حمایت کریں گے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.