بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر اعظم مودی، امیت شاہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے پابند

عمرعبداللہ لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ‘اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں:چگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-24
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعظم مودی، امیت شاہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے پابند

Chugh

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

بڈگام/۲۳؍ اکتوبر
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سیکرٹری ترن چْگ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
بڈگام میں ایک عوامی ریلی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چْگ نے کہا، ’’بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ ریاستی حیثیت بحال کریں گے۔ ریاستی حیثیت لازمی طور پر جموں و کشمیر کو واپس ملے گی۔‘‘
چگ نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کو یہ کہہ کر گمراہ کر رہے ہیں کہ لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) طرز حکمرانی میں رکاوٹ ہیں۔ چْگھ نے کہا، ’’صرف پولیس محکمہ ایل جی کے ماتحت ہے، جبکہ تمام دیگر محکمے خود عمر عبداللہ کے کنٹرول میں ہیں۔ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا’’عمر سرکار کا۲۰فیصد وقت گذر گیا اب بھی وہ ترقیاتی کام نہیں کرے گی تو پھر کب کرے گی‘‘۔
ان خیالات کا اظہار چگ نے جمعرات کو وسطی ضلع بڈگام میں پارٹی کے ایک جلسے کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات بات چیت کے دوران کیا۔
بی جے پی لیڈر نے کہا’’عمر عبداللہ نے بڈگام کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اب وہ بی جے پی کے امیدوار آغا محسن کو ووٹ دے کر اس کا جواب دیں گے ‘‘۔
عمر عبداللہ کی طرف مخاطب ہو کران کا کہنا تھا’’میں عمر عبداللہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کی سرکار کے۳۷۵دن مکمل ہوگئے لیکن ابھی تک آپ نے اپنے منشور کا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا‘‘۔
چگ نے کہا’’عمر عبداللہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ایل جی سرکار انہیں کچھ کرنے نہیں دیتی ہے ، پولیس کے سوا تمام محکمے ان کے پاس ہیں، انہوں نے ایوان میں ترقیاتی کام کرنے کا کون سا ایسا فیصلہ کیا جس کو روکا گیا‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے کہا’’جو لال بتی والی گاڑیاں عمر عبداللہ کے وزراء کے پاس ہیں وہ انہیں عوام نے ترقی کیلئے دی ہیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا’’عمر عبداللہ سرکار میں بیٹھے کچھ لوگ بھی یہ مانتے ہیں کہ منشور کا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا‘‘۔
بعض سیاحتی مقامات ابھی بھی بند ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر بی جے پی لیڈر نے کہا’’عمر عبداللہ سیاحت کیلئے کوئی بھی نیا پروجیکٹ نہیں لا سکے ،جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح کا سیاحتی مقام بنے اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی پر عزم ہیں‘‘۔
چگ نے کہا کہ عمر عبداللہ سرکار کا۲۰فیصد وقت گذر چکا ہے اب وہ کام نہیں کریں تو پھر کب کریں گے ۔
نگروٹہ سیٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’اس سیٹ پر آنجہانی رویندر رانا کی بیٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
ندائے مشرق خبر‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں بڑھتے آتشزدگی کے واقعات ‘ غفلت نہیںبلکہ احتیاط وقت کی ضرورت

Next Post

اسمبلی اجلاس:وزیر اعلیٰ کا سابق ارکان اسمبلی کو خراج عقیدت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
اسمبلی اجلاس:وزیر اعلیٰ کا سابق ارکان اسمبلی کو خراج عقیدت

اسمبلی اجلاس:وزیر اعلیٰ کا سابق ارکان اسمبلی کو خراج عقیدت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.