جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شوپیاں میں۲خواتین منشیات فروش گرفتار‘ ممنوعہ مواد بر آمد

اونتی پورہ میں۲منشیات فروش دھر لئے گئے‘چرس بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-23
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کٹھوعہ میں منشیا ت فروش کے قبضے سے۱۵کلو چرس برآمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر/۲۲؍اکتوبر
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس پوسٹ وچھی کی ایک ٹیم نے ملہورہ زینہ پورہ علاقے میں معمول کی ناکہ چیکنگ کے دوران دو خواتین کو روکا گیا جنہوں نے دو بڑے بیگ اٹھا رکھے تھے اور مشکوک حالت میں گھوم رہی تھیں۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان تھیلوں سے ۱۵کلو پیسا ہوا بھنگ اور ایک کلو چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا ہے ۔
گرفتار شدہ خواتین کی شناخت روبینہ اختر ساکن رکھی لتر پلوامہ اور نرگس جان ساکن کوانی ڈاگری پورہ پلوامہ کے طور پر کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن زینہ پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۹۲؍ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے پر عزم ہے ۔
اس دوران جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن پامپور کی ایک ٹیم نے تولہ باغ علاقے میں ایک گاڑی جس میں دو افراد سوار تھے ، کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار دو افراد کی تحویل سے۳۰۰؍گرام چرس پائوڈر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد دونوں کو برسر موقع ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت یونس نثار ولد نثار احمد ساکن ووین اور سید ماجد الطاف ولد محمد الطاف ساکن لیتہ پورہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس جرم کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑی کو بھی ضبط کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پامپور میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۱۱ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شرورع کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان، اپوزیشن کی حکومت کو گھیرنے کی تیاری

Next Post

’دہلی ہائی کمانڈ کی ہدایت کے بغیر نیشنل کانفرنس سے کوئی بات نہیں ہوگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ

’دہلی ہائی کمانڈ کی ہدایت کے بغیر نیشنل کانفرنس سے کوئی بات نہیں ہوگی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.