نئی دہلی، 21 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر سانے تاکائیچی کو ان کے منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور ہندوستان اور جاپان کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مسٹر مودی نے لکھاکہ ”سانے تاکائیچی، جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر آپ کے انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں ہندوستان-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ ہمارے گہرے تعلقات پورے ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم ہیں۔”
جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے صدر سانے تاکائیچی کو منگل کو پارلیمنٹ نے وزیراعظم منتخب کر لیا۔ وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہیں۔










