جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کی منظوری سے قبل ریزرویشن رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاسکتی: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-19
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
’سیلاب متاثرین اور زمین سے محروم خاندانوں کو پانچ مرلے زمین فراہم کی جائیگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر/۱۸؍اکتوبر
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کے روز واضح کیا کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی ریزرویشن کی معقولیت سے متعلق رپورٹ لیفٹیننٹ گورنر کی منظوری کے بغیر عام نہیں کی جا سکتی۔
سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا’’میں نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ رپورٹ چند دنوں میں عام کی جائے گی۔ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ کابینہ ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کو کابینہ میمو کی شکل میں تیار کرکے لیفٹیننٹ گورنر کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا‘‘۔
این سی نائب صدر نے واضح کیا کہ ایل جی تک رپورٹ پہنچنے سے پہلے اسے عام کرنا غیر قانونی ہوگا۔ان کے مطابق یہ عمل راتوں رات مکمل نہیں ہوسکتا۔ ’’کوئی بھی حکومت دباؤ میں کام نہیں کرتی اور میں وہ آخری شخص ہوں جس پر کوئی دباؤ ڈال سکے۔ ایک طے شدہ ضابطہ ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ جب تک رپورٹ لیفٹیننٹ گورنر تک نہیں پہنچتی، اس کی تفصیلات عام کرنا نہ صرف نامناسب بلکہ قانونی خلاف ورزی کے زْمرے میں آتا ہے‘‘۔
عمر عبداللہ نے زور دے کر کہا کہ حکومت کسی بات کو چھپانے یا تاخیر کرنے کی کوشش نہیں کر رہی۔کابینہ میمو کو حتمی شکل دینے کے بعد جیسے ہی لیفٹیننٹ گورنر دستخط کریں گے، تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔’’ لیکن ہم کسی کے دباؤ یا خواہش کے تحت ضابطے کو نظر انداز نہیں کر سکتے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کابینہ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب محض چند دنوں کی بات ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر رپورٹ پر دستخط کریں۔اس کے بعد پوری معلومات شفاف طریقے سے عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔ایجنسیز

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتظامیہ موسم سرما کیلئے پوری طرح سے تیار ہے :انشول گرگ

Next Post

بھگوان بدھ کے مقدس آثار ہندوستان اور روس میں مضبوط تعلقات کی علامت:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
بھگوان بدھ کے مقدس آثار ہندوستان اور روس میں مضبوط تعلقات کی علامت:سنہا

بھگوان بدھ کے مقدس آثار ہندوستان اور روس میں مضبوط تعلقات کی علامت:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.