جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مثبت طریقے سے کام کر رہا ہے : جے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in قومی خبریں
A A
ہندوستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مثبت طریقے سے کام کر رہا ہے : جے شنکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 13 اکتوبر (آئی اے این ایس) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان دو طرفہ تعلقات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں اور ہندوستان تعلقات کو دوبارہ معمول پر لانے کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ ہندوستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے پیر کو یہاں ایک تفصیلی میٹنگ کی اور تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، سول نیوکلیئر تعاون، مصنوعی ذہانت، اہم معدنیات اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہندوستان کے تین روزہ دورے پر آئی کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند اور ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کا نقطئہ نظر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔
اپنے ابتدائی بیان میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں ہندوستان-کینیڈا تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا، ہم اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری میکانزم کو دوبارہ قائم اور فعال کرنے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیرِاعظم نریندر مودی اور کینیڈا کے وزیرِاعظم کارنی کی کنانسکِس میں ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کے مطابق ہندوستان کا نظریہ ہمیشہ مثبت سوچ پر مبنی ہے ۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ آج صبح وزیرِاعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران بھی آپ نے ہندوستان کے اسی مثبت اور تعمیری نقطئہ نظر کو محسوس کیا ہوگا۔ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے لیے ایک جامع اور بلند روڈ میپ تیار کیا ہے ، جس کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی، توانائی اور دیگر شعبوں میں عملی قدم اٹھائے جائیں گے ۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کینیڈین وزیرِ خارجہ کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”بطور وزرائے خارجہ، ہماری ذمہ داری ہے کہ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عمل کی قیادت کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ یہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی توقعات اور عوامی مفادات کے مطابق ہو۔ میں آپ کے ساتھ مل کر اس سمت میں کام کرنے کا خواہاں ہوں۔”
گزشتہ چند مہینوں کے دوران کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان مختلف سطحی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا، ”جب ہم کینیڈا کو دیکھتے ہیں، تو ہمیں ایک تکمیلی معیشت، ایک کھلا معاشرہ، تنوع اور تکثیریت نظر آتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ایک قریبی، پائیدار اور طویل مدتی تعاون پر مبنی فریم ورک کی بنیاد ہے ۔”
جے شنکر نے مزید کہا کہ ہندوستان اور کینیڈا مختلف عالمی فورموں پر سرگرم شراکت دار ہیں۔ ہم جی-20 اور دولتِ مشترکہ کے رکن ہیں۔ ہند-بحرالکاہل خطے میں ہمارا اشتراک نمایاں ہے ۔ ہم مؤثر کثیرالجہتی، ماحولیاتی عمل اور پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 کے پُرجوش حامی ہیں۔ ہمارا مقصد وسیع اور گہرے تعلقات کے ذریعے عالمی معیشت کو خطرات سے محفوظ بنانا ہے ۔ یہ دورہ عالمی منظرنامے کا جائزہ لینے اور خیالات کے تبادلے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق سینئر افسر گوپی ناتھن کانگریس میں شامل

Next Post

وزیراعظم مودی نے مضبوط ہوتی معیشت کے اعتماد پر ہردیپ سنگھ پوری کا مضمون شیئر کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
وزیراعظم مودی نے مضبوط ہوتی معیشت کے اعتماد پر ہردیپ سنگھ پوری کا مضمون شیئر کیا

وزیراعظم مودی نے مضبوط ہوتی معیشت کے اعتماد پر ہردیپ سنگھ پوری کا مضمون شیئر کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.