بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ایل جی سنہا کا خصوصی بچوں کیلئے مساوی مواقع پر زور

کوشش ہے کہ معاشرے کا ہرطبقہ یو ٹی کی ترقی کے سفر میں شریک ہو‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-14
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۱۳؍ اکتوبر
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ ’شمولیت ہی خوشحالی کی کنجی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں حکومت کی کوششیں اس بات پر مرکوز رہی ہیں کہ معاشرے کے تمام طبقے جموں و کشمیر کی ترقی کے سفر میں بھرپور طور پر شریک ہوں، اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر خوشحالی اور سماجی استحکام میں مؤثر کردار ادا کریں۔
ایل جی سنہا جموں میں جے اینڈ کے سماج کلیان کیندرا کے زیر انتظام سماعت سے محروم بچوں کے اسکول کے ۴۵ویں یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔
سنہا نے کہا کہ کچھ عناصر، اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک، ملک کی ترقی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ’’کوئی طاقت ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو نہیں روک سکتی۔ ہندوستان ان چیلنجز اور رکاوٹوں پر قابو پا کر مزید طاقتور ابھرے گا‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے جامع بحالی کے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم اور روزگار میں مساوی مواقع فراہم کرنا ایک باوقار اور خودمختار زندگی کے لیے ضروری ہے۔
سنہا نے خصوصی افراد کے بااختیار بنانے کے چار اہم پہلوؤں کی نشاندہی کی‘ان کی صلاحیتوں کی شناخت اور فروغ‘ایسا شمولیتی ماحول پیدا کرنا جو انہیں خود مختار سوچ اور فیصلے کی آزادی دے،ان کے فیصلوں میں مکمل معاونت،
اورخود سیکھنے اور خود بہتر ہونے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی۔
ایل جی سنہا نے جے اینڈ کے سماج کلیان کیندرا کے بانی ڈاکٹر آر۔ آر۔ کھجوریہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور تنظیم کے تمام اراکین کو معاشرے کے لیے ان کی بے لوث خدمات پر سراہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس ادارے کی بہتر کارکردگی کے لیے ہر ممکن سرکاری معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کارپوریٹ اداروں، تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس نیک مقصد میں حصہ لیں۔
تقریب میں خصوصی بچوں نے دلکش پروگرام پیش کیے جنہیں ایل جی نے سراہا۔ اس موقع پرکے بی جنڈیال، ڈاکٹر راکیش کھجوریہ‘ جے۔ کے۔ ویدیا، ڈاکٹر اشوک بھان، محترمہ گنجن رانا‘ سریش کمار شرما، ڈویڑنل کمشنر جموں شری رمیش کمار، شری بی۔ آر۔ شرما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

’ڈی آئی پی آر

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں،سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی دو طرفہ آمدورفت بحال

Next Post

اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا

اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.