جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ہندوستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع: وزیراعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-09
in قومی خبریں
A A
برہموس نے پاکستان کی نیندیں اڑا دیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی، 8 اکتوبر(یو این آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ہندوستان میں کاروبار کے لیے موافق ماحول، باصلاحیت افرادی قوت اور پالیسی اصلاحات کے ساتھ بڑھتے ہوئے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی سرمایہ کاروں سے ملک میں سرمایہ کاری کی اپیل کی اور کہا کہ اس کے لیے یہ بہترین وقت ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے یہاں دوارکا کے یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس-2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کمپنیوں کے لیے آج دنیا میں سپلائی چین میں آنے والی رکاوٹوں کو اپنے لیے مواقع میں بدلنے کا بھی وقت ہے ۔ افتتاحی تقریب میں مواصلات کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور وزیر مملکت چندرشیکھر پیماسانی بھی موجود تھے ۔
وزیراعظم نے اس چار روزہ کانفرنس میں بڑی تعداد میں آئے ملک و بیرون ملک کے دیگر ٹیلی مواصلاتی نیٹ ورک اور سروس سیکٹر کے کاروباری حضرات، ماہرین اور پالیسی سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان آج صنعت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے معاملے میں سب سے آگے نظر آتا ہے ۔ ملک کے جمہوری نظام، سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرنے کے لیے حکومت کے نقطۂ نظر اور کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی پالیسی کی بدولت ہندوستان کی پہچان سرمایہ کار دوست ملک کے طور پر بنی ہے ۔ ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے میں ہماری کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کس طرح ڈیجیٹل سہولیات کو ترجیح دینے کی سوچ سے وابستہ ہے ۔
انہوں نے کہا، "اسی لیے میں پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں – یہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے ، اختراع کرنے اور ‘میک ان انڈیا’کے لیے سب سے بہترین وقت ہے ۔ مینوفیکچرنگ سے لے کر سیمی کنڈکٹرز تک، موبائل سے لے کر الیکٹرانکس تک اور اسٹارٹ اپس تک، ہر شعبے میں ہندوستان میں بے شمار مواقع ہیں، بے پناہ توانائی (انرجی) ہے ۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ عالمی سپلائی چین میں – موبائل، ٹیلی کام، الیکٹرانکس اور پورے ٹیکنالوجی ماحولیاتی نظام میں – جہاں بھی عالمی سطح پر رکاوٹیں آرہی ہیں، وہاں ہندوستان کے پاس دنیا کو حل فراہم کرنے کا موقع ہے ۔
اسی سلسلے میں انہوں نے سیمی کنڈکٹر کی مثال دی اور کہا کہ یہ پہلے چند مخصوص ممالک تک محدود تھا اور پوری دنیا سپلائی ذرائع میں تنوع اور توسیع چاہتی تھی۔ آج ہندوستان نے اس سمت میں اہم قدم اٹھایا ہے ۔ ہندوستان میں اس وقت 10 سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پلانٹس پر کام ہو رہا ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ الیکٹرانکس اشیاء کی پیداوار، ٹیلی مواصلات نیٹ ورک کے ڈیزائن اور سپلائی کے شعبے میں عالمی کمپنیاں قابل اعتماد شراکت دار تلاش کر رہی ہیں، جو بڑے پیمانے پر کام کرنے کی شرط اور اعتماد دونوں پر پورا اتر سکیں۔
انہوں نے ہندوستان کی کمپنیوں سے اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آگے بڑھنے کی اپیل کی اور کہا کہ موبائل کے چپ سیٹس اور بیٹریز سے لے کر ڈسپلے اور سینسر بنانے کا زیادہ تر کام ملک کے اندر ہی کرنے کی ضرورت ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں پہلے سے کہیں زیادہ ڈیٹا پیدا ہو رہا ہے ۔ اس لیے ڈیٹا اسٹوریج، حفاظت اور اپنے ملک کی معلومات پر اپنے خودمختار حقوق جیسے سوالات بہت اہم ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر کام کر کے ہندوستان ایک عالمی ڈیٹا مرکز بن سکتا ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ صنعت سے جڑے موضوعات پر اسٹارٹ اپس کے نوجوان، اکیڈمک شعبہ، تحقیقاتی ادارے ، تحقیقاتی برادری اور پالیسی ساز مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر’انڈیا موبائل کانگریس’جیسے پلیٹ فارم ایسے مکالمات شروع کرنے میں مفید ثابت ہوں، تو شاید فائدہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔ یہ کانفرنس اور ٹیلی مواصلات شعبے میں ہندوستان کی کامیابی، آتم نربھر بھارت کی سوچ کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے ۔
پچھلی حکومتوں کی نکتہ چینی کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، "جب میں نے ‘میک ان انڈیا’ کی بات کی تھی، تو کچھ لوگ اس کا مذاق اڑاتے تھے ۔ شک و شبہ میں رہنے والے لوگ کہتے تھے کہ ہندوستان جدید ٹیکنالوجی والی چیزیں کیسے بنائے گا؟ کیونکہ ان کے دور میں نئی ٹیکنالوجی ہندوستان تک پہنچنے میں کئی دہائیاں لگ جاتی تھیں۔ ملک نے اس کا جواب دیا۔”
انہوں نے کہا کہ جو ملک کبھی 2جی کی وجہ سے پریشان رہتا تھا، آج اسی ملک کے تقریباً ہر ضلع میں 5جی نیٹ ورک پہنچ چکا ہے ۔ الیکٹرانکس کی پیداوار 2014 کے مقابلے میں چھ گنا بڑھ چکی ہے ۔ موبائل مینوفیکچرنگ میں 20 گنا اور اس کے برآمدات میں 127 گنا اضافہ ہوا ہے ۔ موبائل بنانے کے کام میں لاکھوں براہِ راست روزگار پیدا ہوئے ہیں۔
انہوں نے ایک بڑی اسمارٹ فون کمپنی کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج 45 ہندوستانی کمپنیاں اس ایک بڑی کمپنی کی سپلائی چین سے منسلک ہیں، جس سے تقریباً 3.5 لاکھ ملازمتیں ملک میں پیدا ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک میں کئی کمپنیاں بڑے پیمانے پر پیداوار کر رہی ہیں۔
مسٹر مودی نے حال ہی میں شروع کیے گئے ‘مید ان انڈیا’ 4 جی موبائل نیٹ ورک اسٹیک کو ملک کی بڑی مقامی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اب ہندوستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے 2030 کے ہندوستان، یعنی ‘بھارت 6جی وژن’ کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
مودی نے کہا، "آج ہندوستان میں ایک جی بی وائرلیس ڈیٹا کی قیمت ایک کپ چائے سے بھی کم ہے ۔” انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ چائے کا مثال دینا ان کی عادت ہے ۔ انہوں نے کہا، "فی صارف موبائل ڈیٹا کے استعمال میں ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ہندوستان میں ڈیجیٹل رابطہ سہولت اب کوئی خصوصی حق یا لگزری نہیں بلکہ ہندوستانیوں کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی انقلاب سے نمٹنے کے لیے طویل عرصے سے ایک مضبوط قانونی اور جدید پالیسی بنیاد کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ اسی کے لیے آزادی سے پہلے کے انڈین ٹیلی گراف ایکٹ اور انڈین وائرلیس ایکٹ کی جگہ ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا، "یہ نیا قانون صرف ضابطہ کار کا کام نہیں کرتا بلکہ مددگار کے طور پر بھی کام کرتا ہے ۔”
مسٹر مودی نے کہا کہ ڈیجیٹل ہندوستان کی کامیابی کی کہانی کی قیادت ملک کی ٹیکنالوجی کے ساتھ چلنے والی سوچ، نوجوانوں، ملک کی صلاحیتوں اور اسے ملک کے اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپس نے رفتار دی ہے ۔ یہ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ آج حکومت ملک کی صلاحیت اور ٹیلنٹ کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے ۔
انہوں نے پروگرام کی کامیابی کے لیے نیک تمنائیں دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم سی کا یہ اجلاس اب صرف موبائل یا ٹیلی مواصلات تک محدود نہیں رہا۔ صرف چند برسوں میں یہ ایشیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی فورم بن گیا ہے ۔ "

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی کانگریس نے زرعی اراضی کا سرکل ریٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا

Next Post

کپواڑہ میں کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد:دفاعی ترجمان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
سرنکوٹ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود ضبط

کپواڑہ میں کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد:دفاعی ترجمان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.