جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں وکشمیر میں بڈگام اور نگروٹہ ضمنی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی گہماگہمی شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-09
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر/۸؍اکتوبر
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے ایک سال بعد بڈگام اور نگروٹہ حلقوں کے ضمنی انتخابات کا بگل بجنے کے ساتھ ہی سیاسی گہماگہمی شروع ہونے لگی ہے ۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق بڈگام اور نگروٹہ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات۱۱نومبر کو منعقد ہوں گے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان۱۴نومبر کو کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ بڈگام اسمبلی نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جنہوں نے دو نشستوں بڈگام اور گاندربل سے چنائو لڑا تھا اور دونوں پر کامیابی حاصل کی تھی، نے بعد میں گاندر بل نشست کو بر قرار رکھا تھا اور بڈگام نشست سے مستعفی ہوئے تھے ۔
اس فیصلے کو نیشنل کانفرنس کے وسطی کشمیر میں اپنے اثر رسوخ کو مضبوط کرنے کی ایک حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ گاندربل نیشنل کانفرنس کے لئے سیاسی لحاظ سے خاص اہمیت کا حامل ہے ۔
نگروٹہ کی نشست بی جے پی کے سینئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ان ضمنی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی جہاں سیاسی گلیاروں میں امید واروں کی نامزدگی کے حوالے سے گہما گہمی شروع ہوئی ہے وہیں عوامی حلقوں میں بھی سیاسی بازار گرم ہونا شروع ہوا ہے ۔
یہ ضمنی انتخابات گذشتہ سال حکومت کے قیام کے بعد عوامی رجحان کو پرکھنے کا ایک پیمانہ سمجھا جا رہے ہیں جہاں ایک طرف بڈگام میں نیشنل کانفرنس کی انتخابی طاقت کا امتحان ہوگا تو وہیں دوسری طرف نگروٹہ میں بی جے پی کے اثر رسوخ کو پرکھا جائے گا۔
بڈگام نشست کیلئے نیشنل کانفرنس نے اپنے امیدوار کا با قاعدہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم اس نشست کے لئے ممکنہ امیدواروں میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی اور نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر آغا سید محمود شامل ہیں۔
تاہم پارٹی کو اپنے رکن پارلیمان آغا روح اللہ جنہوں نے اس نشست پر لگاتار تین بار کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور جن کا علاقے میں کافی اثر رسوخ ہے ، کے ساتھ مصالحت کا چلینج در پیش ہے ، جو عمر عبداللہ حکومت پر الزام لگا رہے ہیں کہ انہوں نے عوامی منڈیٹ کو نظر انداز کر دیا ہے اور جموں وکشمیر کے آئینی حقوق کیلئے جد وجہد نہیں کی۔
آغا روح اللہ نے گذشتہ انتخابات میں بڈگام میں عمر عبداللہ کیلئے بھر پور مہم چلائی تھی اور عمر عبداللہ نے ۲۵ہزار ۸سو ۴ووٹ حاصل کرکے پی ڈی پی کے آغا منتظر جو آغا روح اللہ کے قریبی رشتہ دار ہیں، کو شکست دی تھی جنہوں نے ۱۷ہزار۴سو ۴۵ووٹ حاصل کئے تھے ۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے کہا کہ بڈگام نشست کیلئے امیدوار کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نشست پر نیشنل کانفرنس ایک مضبوط طاقت ہے اور اسی پارٹی کی ہی جیت ہوگی۔
پی ڈی پی کی طرف سے بڈگام نشست پر آغا سید منتظر کو ہی ایک بار پھر کھڑا کرنے کا امکان ہے کیونکہ پارٹی کا یہی ایک ایسا چہرہ ہے جن کا علاقے میں وسیع پیمانے پر خاندانی اثر رسوخ ہے ۔
آغا سید منتظر گذشتہ کئی برسوں سے عوامی حلقوں میں لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے معروف ہیں۔
سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ آغا منتظر کسی بھی مقابل امید وار کو ٹکر دے سکتے ہیں۔نگروٹہ میں بی جے پی کی جانب سے دیویانی رانا جو مرحوم دیویندر رانا کی بیٹی ہے ، کو امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کا امکان ہے ۔
گذشتہ انتخابات میں دیویندر سنگھ رانا نے نیشنل کانفرنس کے جوگندر سنگھ کو ۳۰ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان ’دوستانہ مقابلہ‘ہوا تھا۔
اس بار کانگریس کے نیشنل کانفرنس کی حمایت کرنے کا امکان ہے تاکہ راجیہ سبھا انتخابات کیلئے نیشنل کانفرنس کی حمایت حاصل کی جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیا ریاستی درجہ اس لئے چاہئے تاکہ بے گناہ کشمیری شہریوں کو مارا جا سکے؟

Next Post

بھارتی فضائیہ کا یوم تاسیس ایل جی سنہا کی فورس کو مبارکباد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘

بھارتی فضائیہ کا یوم تاسیس ایل جی سنہا کی فورس کو مبارکباد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.