جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پی پی پی منصوبوں کی جانب نجی شعبوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے: نرملہ سیتارمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-04
in قومی خبریں
A A
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 3 اکتوبر (یو این آئی) وزیرِ خزانہ نرملہ سیتارمن نے جمعہ کے روز کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور اب نجی- سرکاری شراکت داری (پی پی پی) منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی بھی نظر آ رہی ہے۔ محترمہ سیتارمن نے یہاں چوتھے کوٹلیہ اقتصادی کانفرنس (کے ای سی) کا افتتاحی خطبہ دیا اور حکومت کی حصولیابیوں کا تذکرہ کیا۔
وزارتِ خزانہ کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ (آئی ای جی) کے زیرِ اہتمام ’سنگین عالمی غیر یقینی حالات میں خوشحالی’ کے موضوع پر تین روزہ اس کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے ماہرِ اقتصادیات، ماہرین، پالیسی ساز اور عالمی تنظیموں کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ اس وقت پرانے عالمی نظام کی بنیاد اتنی تیزی سے کھسک رہی ہے، کہ آگے کیا ہوگا، اس کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت اپنی بنیادوں پر قائم ہے، اسی لیے اس دور میں بھی اس کی کارکردگی مضبوط ہے۔
انہوں نے کانفرنس سے ایسی تجاویز اور سفارشات کی امید کی جن سے ایک کثیر قطبی نظام کو مضبوط کیا جا سکے، جو سخت مقابلے کی بجائے تعاون کو فروغ دے اور ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملک نئے عالمی نظام کے پیمانے طے کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
اپنے خطاب کے بعد ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان جی ڈی پی کا کتنا فیصد سرمایہ کاری پر خرچ کرنے کا ہدف رکھتا ہے، اس کے لیے وہ کوئی عدد پیش کرنا مناسب نہیں سمجھتیں ، لیکن گزشتہ پانچ برسوں سے حکومتی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اب نظر آ رہا ہے کہ نجی شعبہ بھی سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی لے رہا ہے، پی پی پی منصوبوں کی جانب سے اس کی دلچسپی نظر آرہی ہے۔
محترمہ سیتارمن نے یہ بھی کہا کہ حکومت ریاستوں کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں اپنی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات میں مدد کر رہی ہے، کوشش ہے کہ ملک کے ہر شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ "ہم بے مثال تبدیلیوں اور غیر یقینی حالات کے اس دور میں ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ ایسی دنیا میں واقعہ کہیں بھی ہو، فیصلے کہیں بھی ہوں، وہ ہماری تقدیر کا تعین کرتے ہیں، اسی لیے ہمیں ان میں فعال شراکت داری بنانی ہوگی، جہاں ممکن ہو نتائج کو شکل دینی ہوگی، اور جہاں ضروری ہو، اپنی خود مختاری کا دفاع کرنا ہوگا۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجستھان حکومت مفت دوائی کے نام پر موت بانٹ رہی ہے: کانگریس

Next Post

راہل گاندھی بیرون ملک، ملک کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
راہل گاندھی بیرون ملک، ملک کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: بی جے پی

راہل گاندھی بیرون ملک، ملک کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.