بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آئی جی پی کشمیر کا وادی کے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ

بردی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سخت نگرانی پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-30
in اہم ترین
A A
آئی جی کا بانڈی پورہ دورہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۹ستمبر
کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے ایک سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور جرائم کے انسداد کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پولیس کنٹرول روم کشمیر کے کانفرنس ہال میں منعقدہ اس اجلاس میں تمام رینج ڈ آئی جیز، ضلع کے ایس ایس پیز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اجلاس کے آغاز پر رینج ڈ آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اپنے اپنے اضلاع میں جرائم اور سیکورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں امن و قانون کی صورتحال، جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں، عوامی تحفظ اور دیگر اسٹریٹجک امور پر سیر حاصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائیوں، دہشت گرد تنظیموں میں بھرتی کے انسداد، ضلع سطح پر سیکورٹی گرڈ کو مستحکم بنانے اور دہشت گرد عناصر کی جائیداد ضبطگی جیسے موضوعات پر زور دیا گیا۔
آئی جی پی کشمیر نے اجلاس کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سخت نگرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افواہوں، گمراہ کن پروپیگنڈے اور ملک مخالف مواد کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
منشیات کے پھیلاؤ کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے برڈی نے افسران کو ہدایت دی کہ انسدادِ منشیات کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے ، منشیات کے سوداگر اور نیٹ ورکس پر قریبی نگرانی رکھی جائے اور ان کے خاتمے کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کمیونٹی آؤٹ ریچ اور بحالی پروگراموں کو بھی جامع حکمت عملی کا حصہ بنایا جانا چاہئے ۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ضلع وار سیکورٹی پلان پر بھی غور کیا گیا جس میں اہم تنصیبات، حساس مقامات اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔
آئی جی پی کشمیر نے انٹیلی جنس کو مزید فعال بنانے ، فوری ردعمل کے نظام کو مضبوط کرنے ، حساس علاقوں میں شبانہ گشت اور اینٹی نیشنل عناصر پر سخت نگرانی رکھنے کی ہدایات دیں۔
بردی نے ضلع سربراہان کی جرائم کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بردی نے کہا کہ افسران کو ہمیشہ چوکس، جوابدہ اور عوام دوست رویہ اپنانا چاہئے ۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں پولیس نے قتل کیس کو بے نقاب کرکے شوہر کو گرفتار کیا

Next Post

ریاستی درجے کی بحالی جموں کشمیر لے لوگوں کو بنیادی حق ہے :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ

ریاستی درجے کی بحالی جموں کشمیر لے لوگوں کو بنیادی حق ہے :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.