سرینگر/۲۷ستمبر
منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس کی ایک ٹیم نے نادی ہال علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو منشیات فروشوں کو دھر لیا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ دو افراد یہ ٹرک میں سفر کر رہے تھے اور تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسپاسموپرا کسیوون پلس کے کیسول بر آمد کئے گئے جو گاڑی میں چھپائے گئے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔
ملزموں کی شناخت بلال احمد لون ولد حبیب اللہ لون ساکن نادی ہال اور برکت احمد ڈار ولد عبد الرشید ڈار ساکن چاکلو کے طور پر کی گئی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پنزالہ میں این دی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات کے خاتمے کے پر عزم ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ضمن میں بھر پور تعاون کریں۔










