سرینگر//
ہمل نالہ سے معدنیات نکالنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شمالی کشمیر کے سوپور میں پولیس نے بارہ ٹریکٹروں کے ساتھ نکالنے والوں کو گرفتار کیا۔
ایک اہلکار نے کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کو بتایا کہ سوپور کے ڈنگی وچھہ علاقے کے یاربگ گاؤں سے متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کچھ مفاد پرست عناصر یاربگ کے نالہ ہمل سے معدنیات نکالنے کے غیر قانونی عمل میں ملوث ہیں۔
خفیہ اطلاع پر انسپکٹر سجاد احمد اور ایس آئی بلال رشید کی سربراہی میں تھانہ ڈنگی وچھہ اور پولیس چوکی واٹرگام کی مشترکہ پارٹیوں نے یاربگ گاؤں میں چھاپہ مار کر ہمل یاربگ نالے سے غیر قانونی طور پر معدنیات نکالنے اور لوڈ کرنے والے افراد کو بارہ ٹریکٹروں سمیت گرفتار کر لیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر۷۶/۲۰۲۲ پولیس اسٹیشن ڈانگیواچہ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔