منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سیاست

خود ساختہ لیڈروں نے عوام کو اپنے سیاسی مفادات کیلئے ایندھن کی طرح استعمال کیا:بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-01
in سیاست, مقامی خبریں
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر‘ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ خاندانی سیاست نے کشمیری عوام کو بھاری نقصان پہنچادیا ہے کیونکہ سیاسی خاندانوں نے اپنے لئے اقتدار حاصل کرنے اور پھر اس اقتدار کو زیادہ سے زیادہ طول دینے کے لئے عوام کو جذباتی نعروں اور نا قابلِ حصول اہداف کے پیچھے لگا دیا۔
ان باتوں کا اظہار بخاری نے جمعرات کے روز شوپیاں کے وچی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔
اپنی پارٹی کے صدر نے شدید گرمی کے باوجود جلسے میں شرکت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا قیام بنیادی طور پر جموں کشمیر میں سیاسی خانوادوں کے استحصال کا خاتمہ کرنے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے ۔
بخاری نے کہا’’ہم یہ حقیقت جانتے ہیں کہ ان سیاسی خاندانوں، جو جموں کشمیر میں سالہاسال تک برسر اقتدار رہے ہیں، نے اقتدار کے حصول کیلئے اور پھر اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے معصوم لوگوں کو جذباتی نعروں اور غیر حقیقت پسندانہ اہداف کے پیچھے لگائے رکھا۔ان جماعتوں اور خود ساختہ لیڈروں نے عوام کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے ایندھن کی طرح استعمال کیا‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے مزید کہا’’ان روایتی سیاستدانوں نے ماضی میں فریب دیکرآپ سے ووٹ حاصل کیا۔ انہوں نے آپ کو بتایا کہ وہ جموں کشمیر میں سیلف رول لائیں گے ۔ اب آپ کو ان سے یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ کہاں ہے وہ سیلف رول؟ اب وہ سیلف رول کے بارے میں کوئی بات کیوں نہیں کرتے ؟ اب وہ ہلاکتوں کے واقعات کی ٹویٹ کے ذریعے مذمت کرتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ان ہلاکتوں اور قتل عام کے واقعات کا جواب کون دے گا جو ان کے دور اقتدار میں ہوئے ہیں‘‘۔
بخاری نے مزید کہا’’حقیقت میں سیلف رول سے ان کی مراد اپنی ذات اور اپنے خاندانوں کے لیے سیلف رول حاصل کرنا تھا۔ ان کا واحد ایجنڈا آج بھی اقتدار کا حصول ہے ۔ یہ لوگ اپنی آنے والی نسلوں کیلئے بھی اقتدار کا بندوبست کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے مفادات کیلئے عوام کا بھرپور استحصال کرنے میں انہیں کوئی جھجھک نہیں ہوتی ہے ‘‘۔
اپنی پارٹی کے چیف نے مزید کہا’’روایتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈوروں کے برعکس ہم کسی غیر فطری بیانیہ سے عوام کو بہلانے میں یقین نہیں رکھتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں اور نہ ہی لوگوں کی زندگیوں کو داو پر لگا سکتے ہیں۔ ہمارے اہداف وہ ہیں، جن کو حاصل کرنے میں ہمارا پختہ یقین ہے ۔
بخاری کے مطابق جموں کشمیر میں دائمی امن، مستقل خوشحالی اور ترقی ہمارے اہداف ہیں۔’’ ہمارا ماننا ہے کہ یہاں کے عوام ان سب چیزوں کے مستحق ہیں۔ آخر ہمارے نوجوان کب تک بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے لڑتے رہیں گے ؟ ایک باعزت زندگی جینے اور ایک بہتر مستقبل کا انہیں حق حاصل ہے‘‘ ۔
اپنی پارٹی کے صدر نے یقین دلایا کہ اپنی پارٹی عوام کی سیاسی اور معاشی خود اختیاری کے لئے مسلسل کام کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا’’اپنی پارٹی جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی اور معاشی خود اختیاری یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پکنک سے واپس آ رہی گاڑی کو حادثہ ،ڈرائیور سمیت ۷ زخمی ‘ ٹرک ڈرائیور فرار

Next Post

سوپور: غیر قانونی معدنیات نکالنے والوں کے خلاف کارروائی‘۱۲ ٹریکٹر ضبط کر لیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
سوپور: غیر قانونی معدنیات نکالنے والوں کے خلاف کارروائی‘۱۲ ٹریکٹر ضبط کر لیے

سوپور: غیر قانونی معدنیات نکالنے والوں کے خلاف کارروائی‘۱۲ ٹریکٹر ضبط کر لیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.