بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امریکہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا خواہشمند:ٹرمپ

میں صدر ٹرمپ سے بات کرنے کا بھی منتظر ہوں:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-11
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
امریکی ٹیرف پر کشیدگی کے درمیان مودی کا چار بار ٹرمپ کی ۴ کالز لینے سے انکار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بات چیت دوبارہ شروع کریں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر عائد بھاری درآمدی ٹیرف کے باوجود ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر مثبت پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے ۔
صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے اپنے ممالک کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے ہفتوں میں مذاکرات کو کامیاب انجام تک پہنچائیں۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے ۔ میں آنے والے ہفتوں میں اپنے بہت اچھے دوست پی ایم مودی سے بات کرنے کا منتظر ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ بات چیت دونوں ممالک کے لیے ایک کامیاب نتیجے پر پہنچے گی‘‘۔
امریکی صدر کے بیان کے بعد توقع ہے کہ ہندوستان کا ایک تجارتی وفد آئندہ ہفتے امریکہ روانہ ہوسکتا ہے ۔ یہ وفد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹوں پر بات چیت کرے گا اور ایسا معاہدہ یقینی بنانے کی کوشش کرے گا جس سے دونوں ممالک کے لیے تجارتی صورتحال معمول پر رہے ۔
ہندوستان کے وزیر اعظم بھی اپنے حکام کو تجارتی معاہدے پر آگے بڑھنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
مودی نے سوشل میڈیا پر کہا’’ہندوستان اور امریکہ قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری تجارتی بات چیت ہندوستان،امریکہ شراکت داری کے بے پناہ امکانات کو سامنے لانے کی راہ ہموار کرے گی۔ ہماری ٹیمیں ان بات چیت کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ میں صدر ٹرمپ سے بات کرنے کا بھی منتظر ہوں۔ ہم دونوں ممالک کے لوگوں کیلئے روشن اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے ‘‘۔
غور طلب ہے کہ ایک امریکی وفد۱۸/۱۷ستمبر کو ہندوستان کا دورہ کرے گا۔ اس دوران ۶پی۸آئی اینٹی سب میرین طیاروں کے حوالے سے ہندوستانی خدشات کو دور کیا جائے گا۔ اس ماہ، دونوں ممالک۱۱۳جی ای۴۰۴طیارہ انجنوں کی خریداری کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے ، جسو تیجس مارک ون اے لڑاکا طیارے کو مضبوطی فراہم کرے گا۔
اس سے قبل امریکہ کی جانب سے ہندوستان کے بارے میں کچھ تنقیدی بیانات سامنے آئے ہیں تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حزب کمانڈر کے پاکستان

Next Post

چیک فراڈ میں ملوث شخص کو قید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

چیک فراڈ میں ملوث شخص کو قید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.