پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

زراعت ‘ باغبانی یو ٹی معیشت کی روح:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-29
in اہم ترین
A A
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

Monaj Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج بابا جیتو آڈیٹوریم سکاسٹ چٹھہ میں شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی ( سکاسٹ )جموں کے ۷ ویں کنووکیشن کی تقریب میں شرکت کی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں اور خواتین کو جدید زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں تربیت دے کر قوم کی خدمت کرنے پر یونیورسٹی کی تعریف کی جو زراعت کے شعبے کی تقدیر کو تشکیل دیں گے ۔
سنہا نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کنووکیشن زندگی کا ایک مرحلہ ہے جب طلباء خصوصی علم اور مہارت کے ساتھ یونیورسٹی کے تعلیمی سکون سے حقیقی دُنیا میں قدم رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’ مجھے یقین ہے کہ یہ طلباء لگن اور عزم کے ساتھ زراعت اور باغبانی کا چہرہ بدل دیں گے جو جموں و کشمیر کی معیشت کی روح ہے ۔ ‘‘
زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی اسکیموں کے زیادہ موثر نفاذ کیلئے یو ٹی حکومت کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے سائنسدان ، ادارے اور سرکاری مشینری کسانوں کی زندگیوں کو بدلنے اور دیہاتوں کو تبدیل کرنے کیلئے زراعت کے شعبے کو جدید اور خود کفیل بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں ۔
سنہا نے مزید کہا ’’ ہماری توجہ کسانوں کی صلاحیت کو بڑھانے پر ہے تا کہ وہ بہتر قیمتیں حاصل کر سکیں اور معاشی ترقی کے سہولت کار کے طور پر کام کر سکیں ۔ ‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی نے کسانوں کو پائیدار آمدنی کو یقینی بنانے کیلئے گذشتہ دو برسوں میں پیداوار ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ میں متاثر کن پیش رفت کی ہے ۔ یو ٹی انتظامیہ نے دیہی علاقوں کو بتدریج اقتصادی اکائیوں میں تبدیل کرنے اور دیہات اور شہروں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے مسلسل اقدامات کئے ہیں ۔
سنہا نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی کاشتکار برادری کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرنے کیلئے مقامی مصنوعات کی برانڈنگ ، میکانائیزیشن ، ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن ، کوالٹی سیڈ ، صلاحیت کی تعمیر ، جی آئی ٹیگنگ ، بینکنگ کی سہولت اور مائیکرو اریگیشن کو بڑھانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم‘نریندر مودی کی قیادت میں زراعت کے شعبے میں شاندار صلاحیت کی گئی ہیں ۔
سنہا نے کہا’’آج پوری دنیا زرعی چیلنجوں پر قابو پانے کی امید کے ساتھ ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ نوجوان سائنسدان زراعت کے شعبے کی زبردست صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے جامع نقطہ نظر اور عملی پروگرام کے مشن کی قیادت کریں گے‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید زرعی حکمتِ عملیوں اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو اپنا کر دیہی معیشت کو تبدیل کرنے کی رفتار کو تیز کیا جائے گا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جامع ترقی کو فروغ دینا ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور جموں و کشمیر کی دیہی آمدنی میں اضافہ تین اہم اہداف ہیں جن پر ہمیں ترجیح طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے نوجوان زرعی سکالرز اور سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی توانائیاں ، اس یونیورسٹی سے حاصل ہونے والے تجربات کو جامع ترقی اور پائیدار ترقی کے قومی ہدف کے حصول کیلئے وقف کریں ۔
سنہا نے کہا ’’ میں تمام نوجوان طلباء اور زرعی صنعت کاروں کو یقین دلاتا ہوں کہ یو ٹی انتظامیہ آپ کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے تمام ادارہ جاتی تعاون کو یقینی بنائے گی ۔ فی الحال ہم تقریباً ۵۰۰کاروباری کسانوں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کر رہے ہیں اور اگلے سال اسے دوگنا کر دیا جائے گا ۔ ‘‘
اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کے ہونہار طلباء کو گریجویٹس اور میڈل سے نوازا ۔
کنووکیشن کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ تمغے جیتنے والی خواتین طالبات کا ذکر کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے انہیں مبارکباد دی اور زراعت کے شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کو پورے برادرانہ اور قوم کیلئے ایک اچھی علامت قرار دیا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یاترا سے ۲ سے ۳ہزار کروڑ روپے کی آمدنی متوقع:پولے

Next Post

امر ناتھ یاترا:منوج سنہا نے پہلے جھتے کو جموں بیس کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
امر ناتھ یاترا:منوج سنہا نے پہلے جھتے کو جموں بیس کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا

امر ناتھ یاترا:منوج سنہا نے پہلے جھتے کو جموں بیس کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.