جموں/۲۹جون
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری امر ناتھ یاترا کے شردھالو ¶ں کے پہلے قافلے کو بدھ کی صبح یہاں قائم بیس کیمپ سے جھنڈی دکھا کر پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔
بتادیں کہ۴۳ویںدنوں پر محیط سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا جمعرات سے شروع ہو رہی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کے پہلے جھتے کو روانہ کرنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”یاتریوں کے پہلے قافلے کو روانہ کیا اور وہ جموں بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی گھپا کی طرف روانہ ہوگئے “۔ان کا مزید کہنا تھا”میں نے امن و ترقی اور یاتریوں کے محفوظ روحانی سفر کے لئے دعا کی“۔یاتریوں کی روانگی کے موقع پر بی جے پی لیڈر دیوندر رانا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یاتریوں کا پہلا جھتہ روانہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں میں کافی جوش و خراش پایا جا رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا”یہ ایک تاریخی یاترا ہے اور میں تمام یاتریوں کی یاترا کامیاب ہونے کے لئے دعا گو ہوں“۔
ایک خاتون یاتری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے خاندان کے بیس لوگ یاترا کے لئے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یاترا کے لئے بہترین انتطامات کئے ہیں۔
دریں اثنا یاترا کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی مزید چوکس کر دی گئی ہے اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔
انتظامیہ نے جہاں یاترا کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر انتطامات کو حتمی شکل دی ہے وہیں امسال یاترا کے لئے سیکورٹی کے فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران۳۵ ۰پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گے