جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کولگام جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک

انسداد دہشت گرد کارروائی کے دوران جی سی او سمیت فوج کے دو جوان بھی شہید ‘ ایک زخمی فوجی کا اعلاج جاری محصورعلاقے میں مزید دہشت گردوں کے موجو ہونے کا امکان ‘ فوجی کی اضافی کمک طلب ‘پیرا کمانڈوز بھی کارروائی میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in مقامی خبریں
A A
کولگام جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گدر جنگلی علاقے میں پیر کی صبح شروع ہونے والے خونین تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے بعد ازاں دو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ دستے نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب گدر کے گھنے جنگلات کو محاصرے میں لے لیا۔
علی الصبح جب تلاشی کارروائی آگے بڑھائی گئی تو گھات لگا کر بیٹھے دہشت گردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ابتدائی فائرنگ میں جے سی او سمیت تین فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان میں سے دو جوان زخموں کی تاب نہ لا سکے اور شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زیر علاج ہے ۔
جوابی کارروائی میں فورسز نے بھی بھرپور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے ، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔
علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر فوج کی اضافی کمک طلب کر لی گئی ہے ۔ محاصرہ سخت کر دیا گیا ہے اور جنگلی علاقے میں ڈرون اور جدید نگرانی کے آلات کے ذریعے نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ساتھ ہی پیرا کمانڈوز کو بھی آپریشن میں شامل کیا گیا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنگلی علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ آس پاس کے دیہات میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی اور عام لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ امسال یکم اگست کو بھی کولگام کے اَکھل جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گیارہ روز تک انکاؤنٹر جاری رہا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا جبکہ دو فوجی جوان بھی شہید ہوئے تھے ۔ اَکھل، گدر اور دیگر جنگلاتی علاقے کولگام فارسٹ ڈویژن کے تحت آتے ہیں اور اکثر و بیشتر دہشت گرد ان گھنے جنگلات کو اپنی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانہال میں دو کمسن بچوں سمیت تین لاشیں برآمد:پولیس

Next Post

وزیر اعظم مودی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
Next Post
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت

وزیر اعظم مودی مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.