بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مراٹھا کارکن منوج جارنگے کا انتباہ: 17 ستمبر تک کنبی سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-09
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

اورنگ آباد، 8 ستمبر (یو این آئی) مراٹھا کوٹہ تحریک کے سرکردہ کارکن منوج جارنگے پاتل، جو غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد سے اورنگ آباد کے ایک اسپتال میں ریز علاج ہیں، نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو واضح وارننگ دی ہے کہ اگر 17 ستمبر تک مراٹھا طبقہ کے لیے کنبی سرٹیفکیٹ کی تقسیم شروع نہ ہوئی تو وہ ایک بار پھر ‘‘سخت فیصلہ’’ لینے پر مجبور ہوں گے ۔
مسٹر جارنگے نے گزشتہ ہفتے ممبئی میں اپنی پانچ روزہ بھوک ہڑتال اس وقت ختم کی تھی جب حکومت نے اعلان کیا کہ وہ ایک کمیٹی تشکیل دے گی جو ایسے افراد کو کنبی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی جو اپنے کنبی ورثے کے تاریخی ثبوت پیش کر سکیں۔ کنبی ایک روایتی کسان برادری ہے جسے مہاراشٹر میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں ملازمت و تعلیم میں ریزرویشن حاصل ہے ۔
سماجی انصاف اور خصوصی امداد کے محکمے نے حال ہی میں اس حوالے سے ایک سرکاری قرارداد (جی آر) جاری کی تھی جس میں حیدرآباد گزٹیئر کو بھی نافذ کرنے کا ذکر شامل ہے ۔ جارنگے نے کہا کہ ‘‘ہمیں امید ہے کہ ریاستی حکومت تعلقہ سطح کے دفاتر کو جی آر پر عمل درآمد کی ہدایت دے گی اور سرٹیفکیٹ تقسیم کا عمل 17 ستمبر سے پہلے شروع کر دے گی، ورنہ مجھے سخت قدم اٹھانا پڑے گا۔’’
انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے وزیر چھگن بھجبل جیسے لیڈروں کے دباؤ میں آکر کوئی فیصلہ بدلا تو 1994 کے اس جی آر کو بھی چیلنج کیا جائے گا جس کے تحت ریزرویشن دوسرے طبقات کو دیا گیا تھا۔ بھجبل بطور او بی سی لیڈر اس مطالبے کی مخالفت کر رہے ہیں کہ مراٹھا برادری کو او بی سی ریزرویشن میں شامل کیا جائے ۔
قابل ذکر ہے کہ 17 ستمبر مراٹھواڑہ آزادی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ، جو نظامِ حیدرآباد کے دور کے خاتمے اور اس خطے کے بھارت میں انضمام کی یادگار ہے ۔ جارنگے نے مزید کہا کہ کچھ مراٹھا اسکالرز جی آر کے خلاف ہیں اور بے چینی میں مبتلا ہیں لیکن برادری کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنی آئندہ حکمت عملی بیڑ کے نارائن گڑھ میں دسہرہ ریلی میں پیش کریں گے ۔
دوسری طرف، کارکن ونود پاٹل نے حالیہ جی آر کو ‘‘بے فائدہ’’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے برادری کو کوئی حقیقی فائدہ نہیں ملے گا۔ پاٹل نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے یہ قدم جارنگے کے احتجاج کو ختم کرانے کے لیے اٹھایا تھا، نہ کہ برادری کی بھلائی کے لیے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نائب صدارتی انتخابات سے قبل نوین پٹنائک دہلی پہچے

Next Post

قدیم زمانے میں ہندستان روحانیت اور تجارت دونوں کی قیادت کرتا تھا: صدر جمہوریہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

قدیم زمانے میں ہندستان روحانیت اور تجارت دونوں کی قیادت کرتا تھا: صدر جمہوریہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.