جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دو دہائیوں میں دو نسلیں برباد، تیجسوی کا این ڈی اے پر حملہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-07
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو نے صوبے میں بڑھتی انتخابی سرگرمیوں کے درمیان این ڈی اے کی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے بیس سال میں حکومت نے ریاست کی دو نسلوں کو برباد کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے دس سوالات بھی اٹھائے ہیں۔
مسٹر یادو نے این ڈی اے پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے 20 برسوں کے دورِ اقتدار اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ 11 برس کی ‘ڈبل انجن’ حکومت نے بہار کی دو نسلوں کی زندگیاں برباد کر دی ہیں۔
موصوف تیجسوی یادو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر دس سوالوں کی فہرست جاری کی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ جب این ڈی اے کے لیڈر ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے غریبی، بیروزگاری، امن و امان، بدعنوانی اور ریاست کی خستہ حالی جیسے بنیادی مسائل پر سوال کیے جائیں۔
آر جے ڈی رہنما نے کہا کہ عوام کو پوچھنا چاہیے کہ بہار آج بھی ملک کی سب سے غریب ریاست کیوں ہے ؟ خواتین غیر محفوظ کیوں ہیں؟ صحت کے نظام کی حالت اتنی خراب کیوں ہے ؟ اور جرائم پر قابو کیوں نہیں پایا جا رہا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ این ڈی اے کے دورِ حکومت میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی، ریکارڈ سطح کی بیروزگاری اور روزگار کی تلاش میں نوجوانوں کی نقل مکانی پر این ڈی اے حکومت سے سوال کرنا ضروری ہے ۔
مسٹر یادو نے کہا کہ اسکولوں میں مناسب عمارتوں کی کمی، نئی صنعتیں شروع کرنے میں ناکامی اور گرتے تعلیمی نظام پر حکومت کو جواب دینا چاہیے ۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا کہ کئی دہائیوں سے اقتدار میں رہنے کے باوجود نتیش کمار اور بی جے پی کے ساتھ ان کا اتحاد بامعنی پیش رفت کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ ان کے مطابق، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بہار کی دو نسلیں ترقی کے مواقع سے محروم رہ گئیں۔
یہ امر ملحوظ رہے کہ یہی وہ مسائل ہیں جنہیں این ڈی اے کے لیڈر ماضی میں تیجسوی کے والدین اور سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کے دورِ حکومت پر سوال اٹھانے کے لیے استعمال کرتے تھے ۔ آج تیجسوی یادو نے انہی نکات کو این ڈی اے کی حکومت کے سامنے پیش کیا اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی اور جے ڈی یو لیڈر ان میں سے کسی ایک سوال کا بھی ٹھوس جواب نہیں دے پائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حیدرآباد پولیس میں پہلی بار خواتین ہارس رائیڈرس کا یونٹ قائم

Next Post

کیرالہ: نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح امریکہ سے کم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post

کیرالہ: نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح امریکہ سے کم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.