جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم نے اسکولوں سے کہا کہ وہ کلاس روم کی سرگرمیوں کے ذریعے دیسی مصنوعات کو فروغ دیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-06
in قومی خبریں
A A
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 5 ستمبر (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے آن لائن گیمز میں نوجوانوں کی حد سے زیادہ مشغولیت سے پیدا شدہ خدشات کے تحت، آج یومِ اساتذہ کے موقع پر کم عمری سے ہی طلباء میں قومی فخر اور خود انحصاری کے جذبات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے تعلیمی اداروں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ تکنیکی مہارت کے ساتھ ساتھ ایسی اقدار کی تعلیم بھی دیں جو ہندوستان کی ثقافتی اور اقتصادی روایات پر مبنی ہو۔ اس سلسلے میں،انہوں نے پارلیمنٹ میں حال ہی میں منظورشدہ آن لائن گیمز سے متعلق قوانین کا حوالہ دیا، جن کا مقصد طلباء اور کنبوں کوان کی لت، مالی استحصال اور پرتشدد مواد سے بچانا ہے
یوم اساتذہ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اساتذہ سے کہا کہ وہ طلباء میں ان خطرات کے تیئں بیداری پیدا کریں ۔ وزیر اعظم نے طلباء اور ان کے کنبوں کی مدد کے لیے ایسی سرگرمیوں کی تجویزپیش کی جن کے ذریعے وہ اپنے گھروں میں دیسی مصنوعات کی پہچان اور ان کے استعمال کو بڑھا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں سے بچوں میں دیسی مصنوعات کی اہمیت کو سمجھنے کا شعور پروان چڑھے گا اور ان میں قوم کی معیشت کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیدا ہوگا۔
مسٹر مودی نے اسکولوں کو ہدایت دی کہ وہ ہندوستان میں تیار کردہ اشیاء کو آرٹ اینڈ کرافٹ نیز ثقافتی تقریبات میں شامل کریں۔ وزیر اعظم نے اسکولوں سے کہا کہ وہ ‘سودیشی ہفتہ’ اور ‘مقامی مصنوعات کا دن’ جیسے پروگرام شروع کریں، جہاں طلباء اپنے گھروں سے مقامی مصنوعات لائیں اور ان سے متعلق کہانیاں شیئر کریں۔
انہوں نے طلباء کی سمجھ بوجھ بڑھانے میں اس طرح کی مصنوعات کی ابتدا ، کاریگری اور قومی سطح پر ان کی اہمیت سے متعلق مباحثوں کی اہمیت پر زور دیا۔
مسٹر مودی نے کہا، ‘‘طلباء اور مقامی ہنر مندافراد کے درمیان فعال رابطہ ہونا چاہیے ، جس سے روایتی ہنر اور مینوفیکچرنگ کی ایسی مہارتوں کی پائیدار قدر اجاگرہو، جو نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہیں۔’’
وزیر اعظم نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ یوم پیدائش اور دیگر مواقع پر ہندوستانی مصنوعات کو بطورِ تحفہ دئیے جانے کو فروغ دیا جائے تاکہ مقامی مصنوعات کے تئیں فخر مزیدمستحکم ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں حب الوطنی، خود اعتمادی اور محنت کے تئیں احترام کا جذبہ پیدا ہوگا اور ذاتی امنگیں ملک کی وسیع ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گی۔
وزیر اعظم نے تعلیمی برادری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ، تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے انعام یافتہ اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اساتذہ قوم سازی کے اس مشن کو مسلسل لگن کے ساتھ آگے بڑھائیں گے ۔

۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوجا گروپ اور اسٹرازینکا تمل ناڈو میں 5,176 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے

Next Post

حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جی ایس ٹی اصلاحات کے فوائد ہر قیمت پر عوام تک پہنچیں: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post

حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جی ایس ٹی اصلاحات کے فوائد ہر قیمت پر عوام تک پہنچیں: بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.