جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

’ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے امسال ممکن ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-04
in قومی خبریں
A A
’ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے امسال ممکن ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 3 ستمبر (یو این آئی) جرمنی نے بدھ کو کہا کہ وہ ہندوستان اور 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین (ای یو) کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے ) کا زبردست حامی ہے اور اسے امید ہے کہ یہ معاہدہ اس سال کے آخر تک ہو سکتا ہے ۔
جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان ویڈ فُل جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، نے آج یہاں وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جرمنی یورپی یونین اور ہندوستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کا زبردست حامی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے اس سال کے آخر تک ہو جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین ہندوستان کی اشیاء اور خدمات کے لیے ایک بڑی منڈی ہے اور ایف ٹی اے کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے ۔ جرمنی یورپی یونین کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور تجارت اور سرمایہ کاری میں ہندوستان کا ایک بڑا شراکت دار ہے ۔
اس موقع پر مسٹر ویڈفل نے دہشت گردی سے نمٹنے کے معاملے پر ہندوستان کے نقطہ نظر کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی سے نمٹنے کے معاملے پر ہندوستان کے ساتھ ہے ۔
یوکرین روس جنگ کے بارے میں انہوں نے کہا، ‘ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی، تو انہوں نے یوکرین میں امن کے لیے جلد از جلد معاہدے پر زور دیا۔’ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے یورپی دوستوں کے ساتھ مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ جلد از جلد امن بحال ہو جائے ۔
ہندوستان اور چین کے تعلقات کے بارے میں مسٹر ویڈفل نے کہا کہ جرمنی اسے مثبت طور پر دیکھتا ہے لیکن ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ عالمی نظام کو اس کی حقیقی شکل میں برقرار رکھنے کے لیے ہمیں چین کے تئیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ جرمنی چین کو ایک مدمقابل کے طور پر دیکھتا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ تیانجن میں وزیر اعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کی دو طرفہ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو حریف کے طور پر نہیں بلکہ شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے ۔
مسٹر ویڈفل نے آج تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ بھی ہندوستان اور جرمنی کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے پر بات چیت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم سیمیکان انڈیا پہنچے ، مائیکرون کے اسٹال پر میڈ ان انڈیا’ چپ کا مشاہدہ کیا

Next Post

شوپیاں میں رہائشی مکان سے چرس بر آمد، ملزم گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

شوپیاں میں رہائشی مکان سے چرس بر آمد، ملزم گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.