جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اراضی فراڈ کیس میں دو ملزموں کے خلاف مقدمے درج:سی بی کے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-30
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

کرائم برانچ کشمیر کی اقتصادی جرائم ونگ نے اراضی فراڈ کیس میں دو بدنام زمانہ دھوکہ بازوں کے خلاف دو الگ الگ مقدمے درج کئے ہیں۔
ونگ کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتصادی جرائم ونگ (کرائم برانچ کشمیر) نے زمین دھوکہ دہی کے دو الگ الگ مقدمات میں دو دھوکہ بازوں کے خلاف مقدمے درج کئے ۔
ترجمان نے کہا کہ یہ مقدمے ریاض احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن نوگام سری نگر اور شبیر احمد وانی ولد محمد اسماعیل وانی ساکن لسجن سری نگر کے خلاف درج کیے گئے ہیں جو دھوکہ دہی سے جائیداد فروخت کرنے ، ریونیو دستاویزات کی جعلسازی وغیرہ میں ملوث ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک کیس ایک خاتون کی طرف سے جمع کرائی گئی شکایت پر درج کیا گیا ہے جس نے الزام لگایا ہے کہ ملزم ریاض احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن نوگام سری نگر نے اسے موضع بالہامہ میں واقع ایک کنال اور۵مرلہ اراضی کا ٹکڑا سروے نمبر ۳۱۲، کھیوٹ نمبر۲۷؍اور کھاتہ نمبر ۲۰کو۲۵لاکھ روپیے کے عوض فروخت کیا۔ تاہم اسے کوئی زمین فراہم نہیں کی گئی اور اس کے بجائے مذکورہ زمین کسی اور شخص کو فروخت کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور مقدمہ ایک فرد کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر درج کیا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان ریاض احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن نوگام سری نگر اور شبیر احمد وانی ولد محمد اسماعیل وانی ساکن لسجن سری نگر نے شکایت کنندہ کو ایک کنال اور۱۰مرلہ اراضی واقع بالہامہ پانتھہ چوک سری نگر میں سروے نمبر۳۱۵/۱۶۸۳من، کھیوٹ نمبر۴۵؍اور کھاتہ نمبر۳۱۷کو ۷۳لاکھ روپیے کے عوض فروخت کیا جس کے لیے سیل ڈیڈ بھی رجسٹرڈ ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تاہم، ملزمان نے ریونیو حکام کے ساتھ ملی بھگت سے ریونیو ریکارڈ میں جعلسازی کی اور مذکورہ زمین کسی دوسرے شخص کو فروخت کر دی اور اس طرح۷۳لاکھ روپیوں کی رقم ہڑپ کر لی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاض احمد بٹ اور شبیر احمد وانی دونوں ایک سابقہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر۲۰۲۵/۱۴میں بھی ملوث تھے اور انہیں اس سے قبل اقتصادی جرائم ونگ (کرائم برانچ کشمیر) نے اسی طرح کے جرائم میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی جرائم نے دونوں کیسوں کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تیسرے فریق کے عہدیداروں کی کسی بھی شمولیت پر قانون کے تحت سختی سے تعاقب کیا جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر کی جائے گی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں اگلے چار دنوں کے دوران بارشوں کا امکان

Next Post

سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ‘ مسافر محفوظ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post

سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ‘ مسافر محفوظ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.