جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی اور اُن کی والدہ کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شخص کے خلاف دہرادون میں بھی مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-30
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

دہرادون، 29 اگست (یو این آئی) اتراکھنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیر اعظم نریندر مودی اور اُن کی والدہ کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے والے کانگریس رہنماؤں کے خلاف جمعہ کے روز دہرادون میں بھی ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس پروگرام میں موجود راہل گاندھی، تیجسوی یادو اور اسٹیج پر بیٹھے دیگر تمام رہنماؤں کے خلاف سخت دفعات کے تحت کارروائی کی مانگ کی گئی ہے ۔
پارٹی کی ریاستی ترجمان ہنی پاٹھک کی قیادت میں بی جے پی کی خواتین کارکنان نے دہرادون کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اجے سنگھ سے ملاقات کر کے شکایت درج کرائی۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ جمعرات 28 اگست کو بہار کے ضلع دربھنگہ کے انتربیل میں کانگریس کی ‘‘ووٹ ادھیکار ریلی’’ کے دوران اسٹیج سے وزیر اعظم نریندر مودی کو ‘‘چور’’ کہا گیا اور اُن کی والدہ کو گالیاں دی گئیں۔
شکایت میں کہا گیا کہ اسٹیج سے ‘نوشاد’ نامی شخص کی آواز سنائی دی، جو کہ یوتھ کانگریس کے لیڈر بتائے جا رہے ہیں اور وہی وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے تھے ۔ اسی اسٹیج سے مودی جی کو گالیاں بھی دی گئیں۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ راہل گاندھی اور ان کے ساتھی پہلے بھی وزیر اعظم کے لیے غیر مہذب زبان استعمال کر چکے ہیں، لیکن اس بار جو کچھ ہوا وہ بدتمیزی کی انتہا ہے ۔
بی جے پی لیڈران نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں صاف طور پر سنا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم کو گالیاں دی جا رہی ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ راہل گاندھی، تیجسوی یادو اور محمد نوشاد نے جان بوجھ کر یہ سب کچھ منصوبہ بند طریقے سے کروایا۔ محمد نوشاد جالے اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ممکنہ امیدوار بتائے جا رہے ہیں۔
شکایت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس پورے پروگرام کے منتظمین اور گالی دینے والے شخص کے خلاف مناسب دفعات میں سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ اس پروگرام میں اسٹیج پر بیٹھے تمام لیڈروں کے خلاف بھی سخت سے سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جالندھر: خالی پلاٹ میں کوڑا پھینکنے پر 3 لاکھ روپے کا ہوگا جرمانہ

Next Post

دہلی میٹرو کی ییلو لائن سروس چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک متاثر رہی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post

دہلی میٹرو کی ییلو لائن سروس چار گھنٹے سے زیادہ وقت تک متاثر رہی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.