جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گلا سڑا گوشت :سبزی فروشوں کی دکانوں پر لوگوں کا رش

سبزیوں کی مانگ میںاضافے کے بعد قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-21
in مقامی خبریں
A A
گلا سڑا گوشت :سبزی فروشوں کی دکانوں پر لوگوں کا رش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

وادی کشمیر میں حال ہی میں خراب اور سڑے گلے گوشت کی بر آمدگی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد گوشت اور مرغ سے پرہیز کرتے ہوئے سبزیوں کے استعمال کو ترجیح دے رہی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سبزیوں کی مانگ اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ درج ہو رہا ہے ۔
سری نگر اور گرد و نواح کے بیشتر بازاروں میں سبزی فروشوں کی دکانیں صبح کو کھلنے کے ساتھ ہی سبزیوں سے خالی ہوجاتی ہیں کیونکہ لوگ ان دنوں اولین فرصت میں تازہ سبزیاں خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
نثار احمد نامی ایک سبزی فروش جو سری نگر میں عرصہ دراز سے سبزی بیچتے ہیں، نے یو این آئی کو بتایا’’گذشتہ دو ہفتوں میں لوگوں کی بڑی تعداد سبزیاں خریدنے آرہی ہے یہاں تک کہ وہ لوگ جو عام دنوں میں سبزیوں کو دیکھتے تک نہیں تھے ،اب سبزی خریدنے آ رہے ہیں‘‘۔
احمد نے کہا کہ سبزیوں کی مانگ میں اضافے کے باعث قیمتوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔
ان کا کہنا تھا’’منڈی میں ہی ٹماٹر فی کلو۸۰ روپے‘ ساگ۷۰‘کھیرا۶۰‘ بینگن ۶۰تا۷۰روپے اور پالک۶۰رویے کلو تک فروخت ہو رہی ہے چونکہ طلب بہت بڑھ گئی ہے ، اس لئے ہمیں بھی زیادہ قیمتوں پر سبزی مل رہی ہے ، جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑ رہا ہے ‘‘۔
حضرت بل کے سبزی فروش نے بتایا’’پہلے ہم دن بھر گاہکوں کا انتظار کرتے تھے لیکن اب دوپہر تک ہی دکان سبزیوں سے خالی ہو جاتی ہیں، مضرِ صحت گوشت کی ضبطگی کے بعد لوگ اب صرف تازہ سبزیوں پر بھروسہ کر رہے ہیں‘‘۔
اس دوران سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نذیر احمد نے کہا کہ قصابوں اور مرغ فروشوں سے عوام کا بھروسہ اٹھ گیا ہے ۔ لوگوں نے جو اعتماد برسوں سے قصابوں اور مرغ فروشوں پر کیا تھا، وہ ختم ہو گیا ہے ۔ اب ان کے پاس واحد راستہ یہ ہے کہ وہ اپنی دکانوں پر ہی جانور اور مرغی ذبح کریں تاکہ عوام کو یقین ہو سکے کہ گوشت تازہ اور محفوظ ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا’’یہ بھروسہ دوبارہ حاصل کرنے میں قصابوں کو کئی مہینے لگ سکتے ہیں کیونکہ عوام اب احتیاطی طور پر سبزیوں کی طرف مائل ہیں‘‘۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ وادی میں مضرِ صحت گوشت کی برآمدگی نے جہاں صارفین کی ترجیحات بدل دی ہیں وہیں اس رجحان کے اثرات مقامی معیشت پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں، کیونکہ سبزیوں کی کھپت میں بے مثال اضافہ اور گوشت کی مانگ میں کمی سے غذائی عادات میں بڑی تبدیلی رونما ہو رہی ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کا سماجی شمولیت کی سکیموں کے تحت کوریج بڑھانے پر زور

Next Post

پیسے سے کھیلے جانے والے آن لائن گیمز پر پابندی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post

پیسے سے کھیلے جانے والے آن لائن گیمز پر پابندی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.