جموں//
وزیر اعظم روزگار میلے کے تحت آج شمالی ریلوے ، جموں ڈویژن کے زیر اہتمام کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں۲۳۷؍امیدواروں کو تقرر نامے پیش کیے گئے ۔
یہ تقرر نامے مرکزی وزیر مملکت جتن پرساد نے لوک سبھا کے رکن جگل کشور کی موجودگی میں فراہم کیے ۔
اسی پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ۱۶ویں روزگار میلے کے تحت ملک بھر کے۵۱ہزار نوجوانوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقرر نامے فراہم کیے ۔
یہ جموں ڈویژن کا پہلا روزگار میلہ ہے جو ڈویژنل ریلوے مینیجر وویک کمار کی قیادت میں جموں ڈویژن کے قیام کے بعد منعقد ہوا۔
اس موقع پر جموں ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل مینیجر اچت سنگھل بھی موجود تھے ۔
یہ روزگار میلہ وزیر اعظم کی جانب سے۲۲؍اکتوبر ۲۰۲۲کو ‘مشن موڈ’ کے تحت شروع کیا گیا تھا۔
ڈویژنل ریلوے مینیجر وویک کمار نے کہا کہ یہ روزگار میلہ وزیر اعظم کے ’سب کے لیے روزگار‘عہد کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور انہیں ملک میں تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے ۔
کمار نے مزید کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو ’کرم یوگی پرارمبھ‘کے تحت آن لائن تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ سرکاری خدمات میں مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔










