جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی کروڑوں کی جائیدادیں ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-13
in تازہ تریں
A A
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے دہشت گردی کے مالی نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ضلع گاندربل میں تین مطلوب دہشت گردوں کی تقریباً۲ء۳کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔
پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد اس وقت پاک مقبوضہ کشمیر میں مقیم ہیں اور وادی میں تخریبی سرگرمیوں کو ہوا دینے میں ملوث رہے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق فاروق احمد راتھر ولد عبدالحد راتھر ساکن کوراگ گاندربل، نور محمد پرے ولد عبدالحد پرے ساکن ہٹہ بورہ گاندربل اور محمد مقبول صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن کھر ہامہ گاندربل نامی تین سرگرم دہشت گردوں کی جائیدادوں کو قرق کیا گیا۔
ان افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن خیر بوانی میں۲۰۰۹ میں درج ایف آئی آر نمبر۲۰۰۹/۴۸ زیر دفعہ ۱۳یو اے پی اے کے تحت مقدمہ زیر تفتیش ہے ۔
پولیس کے مطابق ضبط کی گئی غیر منقولہ جائیداد میں۹کنال اور ڈیڑھ مرلہ زرعی اراضی شامل ہے ، جسے خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی کی منظوری کے بعد پولیس نے قانونی ضابطے کے تحت اپنی تحویل میں لیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی جاری مہم کا حصہ ہے ۔
ترجمان کے مطابق’’وادی میں کسی کو بھی دہشت گردی یا علیحدگی پسندی کی پشت پناہی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم ہر اُس شخص کے خلاف کارروائی کریں گے جو امن کے خلاف کام کرے گا، چاہے وہ وادی میں ہو یا بیرون ملک میں‘‘۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ افراد کے بارے میں بروقت اطلاع دیں تاکہ علاقے کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے ۔ عوامی اشتراک سے ہی امن، ترقی اور خوشحالی ممکن ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

Next Post

جموں میں روزگار میلہ‘۲۳۷امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
logoo76-1

جموں میں روزگار میلہ‘۲۳۷امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.