پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیاحت کی بحالی:وزیر اعلیٰ کی ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ بات چیت

خطے کے فروغ میں تعاون کی دعوت ‘ حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-12
in اہم ترین
A A
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ خصوصی بات چیت کی جس میں جموں و کشمیر کے سیاحت کے منفرد تجربات کو اجاگر کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے ٹور آپریٹرز کو خطے کے فروغ میں تعاون فراہم کرنے کی دعوت دی۔
یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی ۔انہوں نے کہا’’وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز ملک بھر کے ٹور آپریٹرز کے ساتھ خصوصی بات چیت کی جس میں جموں و کشمیر کے سیاحت کے منفرد تجربات کو اجاگر کیا گیا‘‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا’’انہوں نے انہیں خطے کے فروغ میں تعاون کی دعوت دی اور حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔‘‘
تقریباً ۸۰دن کے طویل جمود کے بعد، کشمیر کے خوبصورت مغل باغات اور معروف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی واپسی نے نئی جان ڈال دی ہے ۔
نشاط باغ، شالیمار، ہارون، چشمہ شاہی اور دیگر مشہور باغات میں ایک بار پھر رونق اور چہل پہل دکھائی دینے لگی ہے ۔
محکمہ باغبانی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مغل باغات میں مقامی اور غیر مقامی سیلانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاحوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ڈل جھیل کے کنارے شکارا چلانے والے ریاض احمد نے کہا’’ہم نے کئی ہفتے انتظار میں گزارے ، امیدیں دم توڑ چکی تھیں۔ لیکن اب حالات بدل رہے ہیں، لوگ آ رہے ہیں، ہنسی خوشی کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ فی الحال رش کم ہے ، لیکن ہمیں امید ہے کہ جلد ہی یہ مکمل بحالی میں تبدیل ہوگا‘‘۔
وادی کشمیر کے دورے پر آئی سیاح نیشا دیوی نے کہا ہے کہ کشمیر واقعی ایک حسین اور جنت نظیر مقام ہے ، جہاں کی قدرتی خوبصورتی اور عوام کی مہمان نوازی دل کو چھو لینے والی ہے ۔
سرینگر کے ایک سیاحتی مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشا دیوی نے کہا’’کشمیر آ کر دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ یہاں کا ماحول، فضا، پہاڑ، جھیلیں اور سبزہ زار دلکش ہیں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بے حد محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کشمیر میں کبھی بھی خوف یا غیر محفوظ ہونے کا احساس نہیں ہوا بلکہ انہوں نے خود کو ہر لمحہ محفوظ اور خوش آمدید محسوس کیا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 کشمیر کے بعض حصوں میں تیز ہواؤں اور بارشوں نے تباہی مچا دی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے متعدد عوامی وفود کی ملاقات 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.