جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:سری نگر پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-26
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سرینگر//
منشیات کے خلاف ایک بڑی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے سرینگر پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی قریب ایک کروڑ روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرینگر پولیس نے پرویز احمد بٹ ساکن تکن واری کرنا بل نامی ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی قریب ایک کروڑ رویے مالیت کی جائیداد جس میں اراضی سمیت دو منزلہ رہائشی مکان شامل ہے ، کو ضبط کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم پولیس اسٹیشن سنگم میں درج این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۸/۲۰؍ اور۲۹کے تحت ایف آئی آر نمبر۲۰۲۴/۰۲میں ملوث ہے ۔ وہ فی الحال پی آئی ٹی ،این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت احتیاطی حراست میں ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ جائیداد کو منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن ای ۶۸؍اور ایف ۶۸کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ، اور ایس اے ایف ای ایم اے (اسمگلرز اور فارن ایکسچینج مینیپولیٹر (جائیداد کی ضبطگی ایکٹ)، نئی دہلی کے تحت مجاز اتھارٹی کی طرف سے مناسب تصدیق کے بعد، غیر منقولہ جائیداد کو باضابطہ طور پر ضبط اور منسلک کر دیا گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر اس جائیداد کو فروخت، منتقل یا دوسری کسی صورت میں ڈیل نہیں کیا جائے گا۔
پولیس ترجمان نے بتایا’’ملزم کی منشیات فروشی کی ہسٹری ہے اور وہ منشیات کی سپلائی میں سرگرم عمل رہا ہے ، خاص طور پر مقامی نوجوانوں کو نشے کی طرف راغب کر رہا تھا، جس سے صحت عامہ اور حفاظت کو سنگین خطرہ لاحق تھے ‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی جموں وکشمیر پولیس کے منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نیٹ ورکس کے مالیاتی ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور اسے ختم کرنے سے ، پولیس کا مقصد منشیات کے پھیلاؤ کو روکنا اور کمیونٹی کی حفاظت کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’اگر سٹیٹ ہڈ کیلئے بی جے پی کا وزیر اعلیٰ ہونا چاہئے تو میں راستہ بناؤں گا‘

Next Post

امرناتھ یاتراکیلئے کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات مکمل:آئی جی کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

امرناتھ یاتراکیلئے کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات مکمل:آئی جی کشمیر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.