بدھ, جون 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھارت کے طالبان سے تعلقات کی بحالی‘ کابل میں سفارت خانہ فعال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-25
in مقامی خبریں
A A
بھارت کے طالبان سے تعلقات کی بحالی‘ کابل میں سفارت خانہ فعال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں:چور کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ‘تحقیقات کا آغاز

گنگیال فائرنگ واقعے میں ملوث دو مطلوب شوٹر گرفتار:پولیس

سرینگر/۲۴جون(ویب ڈیسک)
بھارت نے ایک بار پھر افغانستان میں اپنی سفارتی موجودگی کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم کابل بھیج دی ہے۔ اس ٹیم نے گزشتہ برس بند ہونے والا بھارت کا سفارت خانہ ایک بار پھر فعال کر دیا ہے۔
اگست ۲۰۲۱ میں کابل پر طالبان کے قبضے کے دوران نئی دہلی نے افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانے سمیت ہرات، قندھار، جلال آباد اور مزار شریف میں اپنے قونصل خانے بند کر دیے تھے اور وہاں سے عملہ نکال لیا تھا۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان اور نئی دہلی کے درمیان پسِ پردہ کئی ملاقاتیں اور اجلاس ہوئے ہیں، جس کے بعد بھارتی حکام کے کابل واپس جانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
بھارت کی ماہرین پر مبنی ٹیم جمعرات کو کابل پہنچی ہے۔ اس حوالے سے بھارت کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹیم سفارت خانے بھیجی گئی ہے جس کا کام انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کی بھر پور نگرانی کرنا اور اس حوالے سے کام کرنے والے اداروں کے درمیان ربط قائم کرنے میں کردار کی ادائیگی ہوگا۔ یہ تمام اقدامات بھارت اور افغان عوام میں رابطوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نئی دہلی اپنے اس اقدام کو افغان عوام سے تاریخی تعلقات اور رابطوں کا تسلسل ظاہر کر رہا ہے۔تاہم اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ بھارت افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق بھارت کے ماہرین کی ٹیم ایئر فورس کے طیارے میں کابل پہنچی تھی۔ اس طیاریمیں افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے امداد بھی تھی۔
اس زلزلے میں لگ بھگ ایک ہزار افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، جب کہ سرحدی علاقوں میں مکان گرنے سے بڑی تعداد میں شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔
بھارت کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کابل پہنچنے والی امداد کسی بھی ملک کی زلزلے کے بعد افغانستان کو پہلی براہِ راست امداد قرار دی جا رہی ہے۔
’اے پی‘ کے مطابق نئی دہلی سے فوجی طیارے کے ذریعے ۱۳ ٹن ادویات، پانچ لاکھ کرونا ویکسین اور سردی سے بچنے کے لیے کپڑوں سمیت دیگر اشیا افغانستان بھیجی گئی ہیں۔اس کے علاوہ گندم بھی بھیجی گئی ہے۔
نئی دہلی نے کابل بھیجی گئی ٹیم میں شامل ٹیکنیکل ماہرین کے نام جاری نہیں کیے اور نہ ہی یہ وضاحت کی ہے کہ بھارت کی ٹیم میں کتنے افراد شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق نئی دہلی نے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ خطے کے دیگر ممالک چین، روس، ایران اور پاکستان کابل میں پہلے سے موجود ہیں اور یہ رائے موجود ہے کہ نئی دہلی افغانستان میں اپنی موجود گی برقرار نہیں رکھ سکتا۔
یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ بھارت کے ماہرین کی ٹیم کو افغانستان کی فضائی کمپنی کے ذریعے گزشتہ ہفتے کابل جانا تھا، مگر کابل میں گوردوارے پر حملے کے سبب یہ روانگی مؤخر کر دی گئی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے کے سرینگر اور ترال میں چھاپے‘۴؍افردا گرفتار

Next Post

راجباغ سڑک حادثے میں کپوارہ کا ۳۶سالہ شخص فوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

جموں:چور کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو وائرل ‘تحقیقات کا آغاز

2025-06-25
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

گنگیال فائرنگ واقعے میں ملوث دو مطلوب شوٹر گرفتار:پولیس

2025-06-25
پی ڈی پی‘ پیپلز کانفرنس نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی
مقامی خبریں

ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا:محبوبہ مفتی

2025-06-25
مقامی خبریں

زڈی بل میں سڑک پر غیر ملکی پرچم کا خاکہ پولیس نے مٹا دیا

2025-06-25
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

اودھم پور میں بین ریاستی منشیات کا سرغنہ گرفتار:پولیس

2025-06-25
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

سوپور میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-24
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

اودھم پور میں یو اے پی اے کے تحت غیر منققولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-06-24
سنہا کی۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت
مقامی خبریں

سنہا کی۱۱ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریب میں شرکت

2025-06-22
Next Post
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان

راجباغ سڑک حادثے میں کپوارہ کا ۳۶سالہ شخص فوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.