منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرینگر جموں شاہراہ مسلسل چوتھے روز بھی بند رہنے سے سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-25
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

سرینگر//
سرینگر جموں شاہراہ جمعے کے روز مسلسل چوتھے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند رہنے سے اس شاہراہ پر درماندہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
شاہراہ بند رہنے سے وادی کشمیر میں سبزیوں کی قیمتوں میں پچاس فیصدی کا اضافہ کیا گیا ہے اور متعلقہ محکمہ کے اہلکار دفاتروں میں بیٹھ کر سب کچھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار جس نے جمعے کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا نے بتایا کہ شاہراہ بند رہنے کا منافع خور فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چار روز قبل ساگ فی کلو کی قیمت تیس روپے تھی لیکن جمعے کے روز اسی ساگ کو ستر سے اسی روپے میں فروخت کیا گیا ۔
اُن کے مطابق چار روز قبل ٹماٹر فی کلو چالیس روپیہ تھا لیکن آج کے دن اُس کی قیمت ستر روپیہ کردی گئی ہے ، اسی طرح آلو ، مٹر ، پھول گوپی ، بینگن اور دوسری سبزیوں کی قیمتوں میں بھی پچاس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے جس وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
عوامی حلقوں نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن سے لے کر اُدھم پور تک ۳۳مقامات پر پسیاں اور چٹانیں گر آنے کے باعث چار روز قبل شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ایک زیر تعمیر پل بھی بھی ڈہہ گیا ہے جس وجہ سے شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے میں مزید وقت لگے گا۔
اُن کے مطابق اُدھم پور میں شاہراہ پر موجود بھاری چٹانوں کو بلاسٹنگ کے ذریعے صاف کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ پر درماندہ مسافروں اور سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیائفراہم کی جارہی ہیں جبکہ اُن کے قیام کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔
ٹریفک کنٹرول روم نے مسافروں اور ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے کنٹرول روم کے ساتھ رابط قائم کرئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس کا بڈگام میں نارکو ٹیرر ماڈیول سے وابستہ چار جنگجو اعانت کاروں کی گرفتاری کا دعویٰ

Next Post

جموںکشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار
مقامی خبریں

داچھی گام نیشنل پارک بہترین محفوظ جنگلی حیات پارک قرار

2025-06-29
مقامی خبریں

جموں کے بشنوہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد

2025-06-29
مقامی خبریں

سرینگر پولیس نے ایک منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی

2025-06-29
Next Post
مثبت کیسوں میں مزید کمی ،۲۱ نئے کیس سامنے آئے

جموںکشمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.