جمعرات, مئی 29, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی ایس ایف ہندوستان کی پہلی دفاعی لائن ہے :آنند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-28
in اہم ترین
A A
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے جموںکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا :سنہا

۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق

جموں//
بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے کسی بھی ممکنہ دراندازی یا شرانگیزی کے خدشے کے پیشِ نظر بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)نے اپنی نگرانی مزید سخت کر دی ہے اور’‘آپریشن سندور‘کے تحت بھرپور چوکسی جاری ہے ۔
آئی جی بی ایس ایف جموں فرنٹیئر ششانک آنند نے منگل کو جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ہم اپنی چوکسی کم نہیں کر سکتے ۔ پاکستان پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، اور ہم مکمل تیاری کی حالت میں ہیں‘‘۔
آممد نے کہا کہ بی ایس ایف کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ دشمن دراندازی، شیلنگ یا کراس بارڈر فائرنگ کے ذریعے شرانگیزی کی کوشش کر سکتا ہے ۔ ’’ہم نے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنایا ہے ‘‘۔
آئی جی بی ایس ایف نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں بی ایس ایف نے کئی دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں، جن میں۴۰سے۵۰مشتبہ دہشت گردوں نے پاکستانی شیلنگ کے دوران سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے پیشگی کارروائیاں انجام دے کر انہیں بھاری نقصان پہنچایا، جس کے بعد پاکستانی فوج، رینجرز اور دہشت گردوں کو پسپا ہونا پڑا۔
آنند نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بی ایس ایف کی خواتین اہلکار، بشمول اسسٹنٹ کمانڈنٹ نہا بھنڈاری نے اگلی چوکیوں پر غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ہم سانبہ سیکٹر میں ایک پوسٹ کو ’آپریشن سندور‘کے نام سے موسوم کرنے اور دو دیگر چوکیوں کو شہداء کے نام پر رکھنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔
آئی جی بی ایس ایف کے مطابق پاکستان نے حالیہ دنوں میں کم اونچائی پر اڑنے والے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے بی ایس ایف چوکیوں پر حملے کیے ، جن میں تین اہلکار شہید ہوئے ۔ ہم اپنی نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔
آنند نے بتایا کہ۲۲؍اپریل کو پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بی ایس ایف نے سرحدی علاقوں میں جارحانہ اقدامات کیے ۔ جموں، سانبہ اور آر ایس پورہ سیکٹروں میں واقع متعدد دہشت گرد لانچ پیڈز کو تباہ کیا گیا، جن میں لونی، مستپور اور چھبرا شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے عبدلیاں گاؤں پر ہتھیاروں سے حملے کیے گئے جس کے جواب میں بی ایس ایف نے۷۲پاکستانی پوسٹیں اور۴۷اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ اس جوابی کارروائی میں بی ایس ایف کا کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔
آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ فورس سرحدی علاقوں میں کسانوں کی زرعی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ان کی تحفظ کی مکمل یقین دہانی کراتی ہے ۔
آخر میں انہوں نے کہا’’بی ایس ایف ہندوستان کی پہلی دفاعی لائن ہے ۔ ہم کبھی اشتعال انگیزی نہیں کرتے لیکن کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے ۔ ہماری چوکسی قائم ہے ، اور ہماری نگاہیں بارڈر پر مسلسل مرکوز ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بدھل میں آسمانی بجلی گرنے سے سو بھیڑ بکریوں کی موت

Next Post

کورونا وائرس کے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں:مرکز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ناری شکتی نے جموںکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا :سنہا

2025-05-29
۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق
اہم ترین

۱۵ سال کا ڈومیسائل قانون:لداخ کے رہنماؤں اور وزارت داخلہ میںاتفاق

2025-05-29
Amit shah
اہم ترین

وزیر داخلہ امت شاہ آج دو روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے

2025-05-29
تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار
اہم ترین

تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار

2025-05-29
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

اگلے ایک ہفتے تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

2025-05-29
اہم ترین

آزاد کی کویت میں طبیعت ناساز ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم

2025-05-29
’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘
اہم ترین

’ریاستی درجے کی مکمل بحالی ہمارا ہدف ‘

2025-05-29
پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کے لیے مقامی پروگرام کی منظوری
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ جاری تناؤ کے دوران بھارت میں سٹیلتھ جنگی طیاروں کا پروگرام منظور

2025-05-28
Next Post
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا

کورونا وائرس کے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں:مرکز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.