جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اگلے ایک ہفتے تک موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

قومی شاہراہ پر مال بر دار گاڑیوں کو سرینگر سے جانے کی اجازت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-29
in اہم ترین
A A
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں کم وبیش اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگر گوں رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے کی ایڈوئزری کے مطابق وادی میں۳۰؍اور ۳۱مئی کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۸؍اور۲۹مئی کو دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ۳۰؍اور۳۱مئی کو کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور بارشوں کے تیز مرحلوں کا بھی امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں یکم سے ۳جون تک بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں کے مرحلوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔
محکمے کی ایڈوئزری کے مطابق وادی میں۳۰؍اور۳۱مئی کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔وادی میں گذشتہ شب تیز بارشوں، تیز ہوائوں اور شدید ژالہ باری سے معمولات زندگی در و برہم ہو کر رہ گئے ۔
وادی میں جہاں کئی علاقوں میں سڑکوں پر درخت گر آنے سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوگئی وہیں سری نگر ہوائی اڈے پر بھی دو پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق وادی کے بعض علاقوں میں شدید ژالہ باری سے میوہ باغات کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ تیز ہوائوں نے درخت اکھاڑ دئے اور مکانوں کے چھتوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
اس دوران ناساز گار موسمی صورتحال کے باوجود وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے ۔
ٹریفک حکام نے بدھ کی صبح بتایا’’قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے ‘‘۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوورٹیکنگ سے پر ہیز کرنے کی تاکید کی ہے ۔
حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ، وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی لیہہ ، سری نگر شاہراہ پر سنتھن روڈ پر متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزاد کی کویت میں طبیعت ناساز ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم

Next Post

تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار

تولیدی بائیوٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت:سکاسٹ میں ملک کی پہلی جین ایڈٹ شدہ بھیڑ تیار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.