سرینگر/۲۲مئی(ڈیسک)
وزیر اعظم نریندرا مودی نے جمعرات کو کہا کہ بھارتی مسلح افواج کے’آپریشن سندور‘ کے بعد دنیا اور ملک کے دشمن یہ جانتے ہیں کہ جب سندوربارود میں تبدیل ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے۔
وزیر اعظم نے راجستھان کے بیکانیر میں دیشنوک کے ایک تقریب میں ” دنیا بھر نے دیکھ لیا جب سندر بارود بن جاتا ہے تب نتیجہ کیا ہوتا ہے“۔
اپریل 22 کے پہلگام حملے کی یاد دلاتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردوں نے قوم کی بہنوں کے سندور (سرخی) تباہ کردیا جب انہوں نے ان سے ان کا مذہب پوچھا۔
وزیراعظم نے بیان کیا”بندوقیں جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں نے چلائیں لیکن یہ قوم کے 140 کروڑ شہریوں کے دلوں میں پیوست ہوگئیں“ ۔
مودی نے نوٹ کیا کہ ہر شہری نے مل کر دہشت گردوں کو بڑا جواب دینے کا عہد کیا، انہیں ایسی سزا دینے کا وعدہ کیا جو ان کے تصور سے بھی بڑی ہو۔ اور آج، وزیراعظم مودی نے کہا”آپ کی دعاو¿ں کے ساتھ، ملک کی فوج کے حوصلے کے ساتھ، ہم سب نے اس عہد پر عمل کیا ہے“۔
ان کاکہنا تھا ”مسلح افواج کو دی گئی آزادانہ کارروائی کے نتیجے میں تینوں دفاعی افواج، فوج، بحریہ، اور فضائیہ ایک ساتھ آئیں اس انداز میں کہ پاکستان کو جھکنے پر مجبور کر دیا گیا“۔
وزیر اعظم نے دیشنوک میں عوامی جلسے سے دہاڑا اور کہا کہ بھارت نے 22 اپریل کے حملے کا جواب 22 منٹ میں نو بڑے دہشت گرد ٹھکانوں کو ختم کرکے دیا۔
وزیر اعظم نے کہا” حملے کے بعد، میں چورو آیا اور کہا، ‘میں اس مٹی کی قسم کھاتا ہوں، میں اپنے ملک کو تباہ نہیں ہونے دوں گا، میں اپنے ملک کو جھکنے نہیں دوں گا۔ آج، راجستھان کی مٹی سے، میں ملک کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں، جو سرخی مٹانے نکلے تھے وہ خاک میں مل چکے ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے قوم کا خون بہایا ہے انہوں نے آج کے دن ایک ایک قطرہ حساب دیا ہے۔ ”جو لوگ یہ سوچتے تھے کہ بھارت خاموش رہے گا وہ آج اپنے گھروں میں چھپے ہوئے ہیں۔ جن لوگوں کو اپنے اسلحے پر فخر تھا وہ آج مٹی کے ڈھیر کے نیچے دفن ہیں۔“