جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں۲۳مئی تک گرمی کی شدت تیز تر ہونے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :جموں میں گرمی کی شدت عروج پر، رواں موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر/۲۱مئی
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہیٹ ویو کے بھی امکانات ہیں۔
محکمہ نے کہا کہ تاہم اس کے بعد وادی میں درجہ حرارت میں قدرے کمی واقع ہونے کا امکان ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ درج ہونے کے ساتھ 26 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی توقع ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 23 مئی تک درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہونے کا امکان ہے اور کہیں کہیں ہیٹ ویو بھی متوقع ہے ۔
انہوں نے کہا تاہم بعد میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کی کمی ریکارڈ ہوسکتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کا اضافہ درج ہونے کے ساتھ 26 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں مجموعی طور پر 21 سے 26 مئی تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں اور کچھ مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
دریں اثنا محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموں وکشمیر نے یونین ٹریٹری میں بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر ایک ایڈوزئری جاری کرکے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔
ایڈوائزری میں لوگوں کو ہیٹ ویو سے بچنے کےلئے کچھ نکات پر عمل کرنے اور کچھ سے باز رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شدید دھوپ کے وقت باہر جانے سے احتیاط کریں۔
ایڈوائزری میں لوگوں کو مقامی موسمی صورتحال کے بارے میں باخبر رہنے کے لئے ریڈیو، ٹی وی یا اخبار پر خبروں سننے کو کہا گیا ہے ۔
لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر پیاس نہ لگنے پر بھی زیادہ سے زیادہ پانی پینے ، او آر ایس، گھر میں تیار کی جانی والی مشروبات جیسے ، لسی، لیمبو کا پانی وغیرہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاٹن کے کپڑے سے بنے ہلکے اور ہلکے رنگ اور ڈھیلے لباس کو زیب تن کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جب وہ شدید گرمی میں باہر نکلیں تو سر کو کپڑے سے ڈھانپ لیں یا چھتری یا ہیٹ کا استعمال کریں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا ہے کہ جانوروں کو بھی چھاﺅں میں باندھ کر رکھیں اور انہیں بھی زیادہ سے زیادہ پانی دیں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ گاڑی پارک کرتے وقت بچوں کو گاڑیوں میں رکھنے سے اجتناب کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عدالت نے دو منشیات فروشوں کو پانچ سال قید کی سزا سنائی

Next Post

منوج سنہا کا دورہ پونچھ، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
منوج سنہا کا دورہ پونچھ، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملاقات کی

منوج سنہا کا دورہ پونچھ، فوج اور بی ایس ایف اہلکاروں سے ملاقات کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.